ترک اخبارات سے جھلکیاں - 30.01.2023
ترک ذرائع ابلاغ

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔
***روزنامہ حریت : "صدرایردوان کا سویڈن کو پیغام "
صدر رجب طیب ایردوان نے کل سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کے عمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم فن لینڈ کے بارے میں ایک مختلف پیغام دے سکتے ہیں جس سے سویڈن کو حیرانگی ہوسکتی ہے۔
***روزنامہ ینی شفق: "صدر ایردوان سوشل میڈیا پر دوسرے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے رہنما "
اٹلی میں ڈیجیٹل ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی ایک فاؤنڈیشن کی تحقیق کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی رہنما امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے بعد ، صدر ایردوان کا نمبر آتا ہے اور تیسرا نمبر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا ہے۔
***روزنامہ صباح: "وزیر آقار: ہم امن کے لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں"
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے کہا کہ ترکیہ خطے اور دنیا میں امن کے لیے لڑ رہا ہے۔ آقار نے کہا، "ایک طرف، ہماری سرحدوں کی حفاظت کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف، صومالیہ، سوڈان، کوسوو، بوسنیا کے تمام جغرافیوں میں ہمارے ہزاروں فوجی، خاص طور پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، آذربائیجان، لیبیا کے علاوہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے دن رات کام کررہے ہیں ۔
***روزنامہ وطن :" یوکرین میں "بائیراکتار کی گونج "
یوکرین کے سب سے بڑے ٹی وی چینل 1+1 میں ائیراکتار دستاویزی فلم دکھائی گئی ہے۔
اس دستاویزی فلم میں ائیراکتار بورڈ کے چیئرمین سی سیلجوق ائیراکتار اور جنرل مینیجر حالوق ائیراکتار کے انٹرویوز بھی پیش کیے گئے ہیں۔
***روزنامہ اسٹار : " مکرونی میں ہدف 1.5 ملین ٹن برآمدات ہے "
گزشتہ سال ترکیہ سے 160 ممالک کو 967 ملین ڈالر مالیت کا 1.3 ملین ٹن مکرونی برآمد کی گئی ۔ اس شعبے کا اس سال کا ہدف اپنی برآمدات کو 1.5 ملین ٹن تک بڑھانا ہے۔