ترک اخبارات سے جھلکیاں

27.01.2023

1938709
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک :"چیلک: مغربی  میڈیا عناصر گھسا پیٹا  سیاہ پراپیگنڈا  کرنے میں مصروف ہے"

اقتدار کی آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک  نے  بعض مغربی   پریس میں باقاعدگی کے ساتھ  صدر رجب طیب ایردوان کو ہدف بنائے جانے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ' بعض مغربی میڈیا عناصر ،صدر ترکیہ کی خارجہ پالیسیوں  میں خود مختار اور اصولی اسلوب  پر کا ربند ہونے  سے بے چینی محسوس کرنے کا کھلم کھلا اظہار کررہے  ہیں۔  ان کا یہ پراپیگنڈا صحافت کے زمرے میں نہیں آتا اور یہ ایک سیاہ پراپیگنڈا ہے۔

روزنامہ حریت :"چاوش اولو  کا  سویڈن کے خلاف رد عمل"

وزیرِ خارجہ  میولود چاوش اولو نے  سویڈن  میں  قرآن ِ کریم  کو شہید کرنے کی  اشتعال  انگیز کاروائی  کے بارے میں  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ سویڈن اس مذموم  کاروائی  کی اجازت دیتے ہوئے    اس جرم میں    برابر کی شریک ہوئی ہے۔  یہ گھناونا فعل  دراصل   ایک نفرت  انگیز  اور نسل پرستی کی  کاروائی ہے۔  ہمیں کوئی بھی  شخص اس فعل کو آزادی اظہار کے طور پر  پیش کرنے کی کوشش نہ کرے ۔ '

روزنامہ ینی شفق :" امریکہ نے داعش کو ہمارے پنجے سے باہر نکالا ہے، چاوش اولو"

داعش کے خلاف جنگ کرنے کی آڑ میں شام میں  ڈھیرے جماتے ہوئے PKK کی راہ ہموار کرنے والے   متحدہ امریکہ  کے داعش کے دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے  کی  معلومات کی سرکاری طور پر تصدیق ہو گئی ہے۔  وزیر  خارجہ چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے شمالی شام کو   داعش سے پاک کیا ہے تو امریکہ  نے مائیک پومپیو  کے ڈائریکٹر سی آئی اے ہونے کےد ور میں داعش کے دہشت گردوں  کو افغانستان  فرار ہونے کا موقع فراہم کیا تھا۔

روزنامہ سٹار:"ترکیہ کی جانب سے اسرائیل کی مذمت"

صدر ِ فلسطین محمود عباس نے اسرائیل کی جارحیت کے دوران  9 فلسطینیوں کی شہادت پر تین روزہ   سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ترک دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ  میں   کہا گیا ہے کہ "ہم  مغربی  کنارے  میں بڑھنے والے تناو اور  جانی نقصانات  پر گہرے خدشات رکھتے  ہیں،  ہم شہریوں کی اموات  کا موجب بننے والے ان حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ "

روزنامہ صباح:"ترکیہ ، جی ۔20 ممالک میں  تیز ترین طریقے سے ترقی حاصل کرنے والی معیشتوں میں شامل"

وزیر خزانہ نورالدین  نباتی   نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ  نے سال 2022 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں  6٫2 فیصد کی شرح نمو کی بدولت ایک مضبوط اور متوازن   ترقی   کی ڈگر کو پکڑرکھا ہے اور یہ جی۔20 ممالک میں  سب سے زیادہ ترقی کی منازل طے کرنے والی  اقتصادی طاقتوں کی صف میں شامل ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ یہ  پیش رفت   ہماری مضبوط اقتصادی  بنیاد،  عمل در آمد کردہ موثر پالیسیوں اور  عملی جامہ پہنا ئے   گئے ترکیہ اقتصادی  ماڈل   کی مرہون ِ منت ہے۔



متعللقہ خبریں