اخبارات کی جھلکیاں

25.01.23

1937579
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ اسٹار کے مطابق، نسل پرست سیاست داں راسموس پالودان کی طرف سے قرآن کریم  کا نسخہ شہید کرنے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اب ہم سے نیٹو کے معاملے میں کسی قسم کی حمایت کی توقع نہ رکھی جائے۔

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو امور خارجہ طلب کرتےہوئے دی ہیگ شہر میں ایک شخص کی طرف سے قرآن کریم کا نسخہ نذر آتش کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔

روزنامہ صباح نے لکھا ہے کہ  صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے ہالینڈ میں قرآن کریم کو شہید کرنے سے متعلق کہا ہے کہ اس قسم کی فاشسٹ اور نفرت آمیز حرکات آزادی اظہار یا خوش اسلوبی کی علامات نہیں ہوتیں،یورپ ایسی  نیچ حرکات کو رکوائے۔

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  وزیر دفاع خلوصی آقار نے پنجہ کلید آپریشن کے بارے میں بتایا ہے کہ  شمالی عراق کے علاقے زاپ میں بڑی حد تک دہشتگردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے،پنجہ کلید آپریشن کے تحت عراق سے ملحقہ تین  سو دو کلومیٹر طویل سرحد اب محفوظ ہے جبکہ آپریشنز میں اب تک  پانچ  سو چھ  دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

روزنامہ وطن کے مطابق، بائے کار کے سی ای او اور ٹیکنالوجی لیڈر سلجوک بائراکتر نے بتایا ہے کہ  ترکیہ کا پہلے ڈرون جنگی طیارے قزل ایلما کی تربیتی پرواز کامیاب ہو گئی ہے،امید کرتے ہیں ہماری یہ ایجاد ملک و قوم کے لیے خیرو سلامتی کا وسیلہ بنے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں