ترک اخبارات سے جھلکیاں

24.01.2023

1937021
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ  ینی شفق :"صدر ایردوان  کی جانب سے سویڈن  کو نیٹو ویٹو"

صدر رجب  طیب ایردوان نے کل  کے کابینہ اجلاس کے بعد  اپنے بیان میں  قرآنِ کریم   کو نذرِ آتش کرنے    والے اس گھناونے فعل   کے سامنے  اپنی آنکھیں بند کرنے والی  حکومتِ سویڈن کے خلاف سخت ردِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ اگر  سویڈش انتظامیہ حقوق و آزادی  کا   اس حد تک احترام کرتی ہے تو  اسے اولین طو ر پر جمہوریہ ترکیہ اور مسلمانوں کے مذہبی  عقائد کا احترام کرنا ہو گا۔  اگر آپ اس احترام کا مظاہرہ نہیں کر سکتے تو  معذرت کے ساتھ  ہم آپ کو نیٹو  رکنیت معاملے میں کسی قسم کا  تعاون  و حمایت کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

روزنامہ سٹار:یورپی یونین کا اعلان: "استنبول میں ایک عظیم سطح کا سربراہی اجلاس منعقد کیا جائیگا"

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ  ترکیہ وفد کے صدر نکولوس  میئر ۔ لاندرُت نے اطلاع دی  ہے کہ روس۔ یوکرین جنگ  چھڑے ایک سال پورا ہونے کے باعث  22 فروری کو استنبول میں ایک بڑاسربراہی اجلاس منعقد کیا جائیگا۔

روزنامہ وطن:"طاقتور بحری جہاز، زیر سمندر قدرتی وسائل  نکالنے کے امور میں مدد کے  لیے  ہمارے بیڑے میں  شامل ہو اہے۔

وزیرِ توانائی وقدرتی وسائل  فاتح دونمیز  نے گزشتہ روز اپنے بیان  میں   بتایا تھا کہ  بحیرہ اسود کی گہرائیوں میں  توانائی کے  اڈے قائم  کیے گئے ہیں ،  "اس مقصد کے لیے ہمیں خصوصی بحری جہازوں کی ضرورت ہے۔ طاقتور بحری جہاز کا نام طاقتور رکھا گیا ہے ۔ بحری جہاز کی بدولت  سمندری تہہ میں  متعلقہ امور   کو سر انجام دینے کے لیے ہمارے بیڑے میں شامل کیا جائیگا۔

روزنامہ خبر ترک : "ترکیہ کی شمالی افریقہ کے ممالک  میں سرمایہ کاری میں اضافہ"

ٹرکش ایکسپورٹر   یونین   کے اعداد و شمار کے مطابق  ترکیہ  کی شمالی افریقی ممالک کو برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  گزشتہ برس  2021 کے مقابلے میں  یہ مقدار 5٫1  فیصد   کے  اضافے کے ساتھ 13 ارب 148 ملین ڈالر تک  رہی ہے۔

روزنامہ حریت "صارف اعتماد انڈکس بڑھ  گیا ہے۔

ترکیہ محکمہ شماریات اور جمہوریہ ترکیہ کے سنٹرل بینک  کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صارف اعتماد انڈ کس 79٫1 فیصد تک رہا ہے۔  ماہ  دسمبر میں یہ شرح 75٫6 فیصد تک تھی۔



متعللقہ خبریں