ترک اخبارات سے جھلکیاں - 16.01.2023

ترک ذرائع ابلاغ

1933090
ترک اخبارات سے جھلکیاں  - 16.01.2023

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

روزنامہ  حریت : سوئیلو : ڈرانز نے دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی جنگ کی تاریخ تبدیل کرکے رکھدی "

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا، ترک ڈرانز  نے دہشت گردی کے خلاف جدو جہد میں ترکیہ  کی تاریخ  تبدیل کرکے رکھدی ہے۔  خاص طور پر بائرکتار ڈران ایک معجزہ ہے، جسے دنیا سلام کرتی ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق : عالمی دیوہیکل کمپنیوں کی  نظریں ترکیہ پر "

ترکیہ  کے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے 710 بلین کیوبک میٹر کے ذخائر کو نکالنے اور اس پر جار کام سے   دنیا کی معروف توانائی کمپنیوں  کی توجہ ترکیہ کی جانب مرکوز ہوگئی ہیں۔ اربوں ڈالر کی پیشکش کے ساتھ ترکیہ کے دروازے پر دستک دینے والی کمپنیوں کی پیشکش مسترد کر دی گئی ہے  اور کہا گیا ہے  کہ  "ہم قدرتی گیس خود نکال کر خود ہی بیچیں گے۔

 

روزنامہ صباح:  قارا اسماعیل اولو  ہم دنیا میں 14ویں نمبر پر ہیں"

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل  قارا اسماعیل  اولو  نے اعلان کیا کہ ترکیہ کے زیر ملکیت بحری بیڑے کی گنجائش 41 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن (DWT) تک پہنچ گئی ہے، اس طرح ترکیہ دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑے والا 14 واں ملک بن گیا ہے۔

 

روزنامہ  اسٹار:  "ترکیہ نے 110 ممالک  گاڑیاں  فروخت کی ہیں "

گزشتہ سال ترکیہ سے 9 ارب 264 ملین 807 ہزار ڈالر کی مسافر کاریں 110 ممالک  کو  برآمد کی گئی ہیں ۔

 

روزنامہ خبر ترک :  " ترکیہ کے  دس مزید ذائقے یورپی یونین میں رجسٹریشن کروانے کےمنتظر"

صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک نے  کہا ہے کہ  ترک پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک اتھارٹی (TÜRKPATENT) نے ترکیہ کے 10 ذائقوں کے لیے یورپی کمیشن کو رجسٹریشن کی درخواست دی اور کہا، "ہم یورپی یونین  میں  اپنے پیٹینٹ  ذائقوں  کی تعداد  100 تک بڑھا رہے ہیں۔

1282

 



متعللقہ خبریں