اخبارات کی جھلکیاں

29.11.22

1912214
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کےمطابق،صدر رجب طیب ایردوان  نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا ہے  وطن عزیز کی حدود سے متصل تیس کلومیٹر کا رقبہ  ہمیں زیر تحفظ لینا ہوگا،ہزاروں کلومیٹر دور سے ترکیہ آکر ہماری عوام کی جانوں سےکھیلنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی پر دنیا کو  ہماری  حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے،ہمیں  اپنی سلامتی و بقا کے تحفظ کےلیے کسی بیرونی طاقت سے اجازت یا اسے وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے،ہم  مختلف ناموں سے دہشتگردوں کی پشت پناپناہی کرنے والوں کےلیے کسی رعائیت کا تصور نہیں کر سکتے ۔

روزنامہ  اسٹار کا لکھنا ہے کہ اسلامی  تعاون تنظیم کی دائمی اقتصادی و تجارتی کمیٹی کے 38 ویں اجلاس سے خطاب کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ عالم اسلام یونان کے ظلم و ستم  سے پریشان مسلم ترک اقلیت کے حق میں آواز اٹھانے کی جرات کرے، حکومت یونان اُن کے اوقاف اور اُن کے مال و اسباب کو جبرا ًضبط کرنے کے درپےہے جبکہ انہیں اپنی مادری زبان میں تعلیم کے حصول میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔

 روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ ترکیہ اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی جلد ہی ممکن ہو سکتی ہے۔

روزنامہ صباح کے مطابق، ترک مسلح افواج کے شمالی شام میں  چھہ سالوں  سےجاری فرات ڈھال،شاخ زیتون اور چشمہ امن آپریشنز کے دوران اب تک سولہ ہزار نو سو تیرہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  نیلے پرچموں کے حامل ساحلوں کی فہرست میں ترکیہ کا شمار یونان اور اسپین کے بعد ہوتا ہے جن کی تعداد 2020 میں چار سو چھیاسی،گزشتہ سال پانچ سو انیس اور اس سال بڑھ کر پانچ سو اکتیس ہو چکی ہے۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں