ترک اخبارات سے جھلکیاں

25.11.2022

1910937
ترک اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک:’’صدر ایردوان کے بیانات‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ہمارے  اساتذہ  پر ہاتھ اٹھانے والی ہر چیز کو نیست و نابود کر کے  رکھ دیں گے۔ ہمارے وطن کے خلاف   دہشت گردی کے خطرات کا مکمل طور پر قلع قمع کرنے تک ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

روزنامہ سٹار، نائب صدر اوکتائے: ’ہم تمام تر  دہشت گرد عناصر کے خلاف  جنگ کرنے پر  اٹل ہیں‘‘

ترک نائب صدر فواد  اوکتائے نے کل دارالحکومت انقرہ میں  اپنے بیان میں کہا ہے کہ’’خطائے سے لیکر  حقاری  تک پھیلی ہوئی ہماری جنوبی سرحدوں پر  ہم   دہشت گردی، اس کے عناصر اور شر پسندوں کے خلاف  قومی جدوجہد کو  مصم  طریقے سے  جاری و ساری رکھیں گے۔

روزنامہ صباح:’’وزیر چاوش اولو   کی فنش وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو سے ملاقات‘‘

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل اپنے  فنش ہم  منصب پیکا  ہاوسٹو سے ٹیلی فون پر  بات چیت کی۔اس دوران  دو طرفہ تعلقات  سمیت یوکیرین کی تازہ  پیش رفت اور اناج راہداری کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

روزنامہ حریت:’’ وزیر آقار  کا  روسی  ہم منصب شوئگو سے رابطہ‘‘

وزیر دفاع خلوصی آقار نے روسی وزیر دفاع سرگئے شوئگو  سے ٹیلی فون پر بات کی۔ دونوں وزرا نے علاقائی دفاعی و سیکیورٹی معاملات پر غور کیا۔

روزنامہ ینی شفق:’’ مقامی موٹر گاڑی توگ  کی باقاعدہ  پیداوار ‘‘

ترکیہ کی  قومی و مقامی  موٹر گاڑی توگ  کی باقاعدہ  پیداوار  جاری ہے۔ 29 اکتوبر  یوم ِ جمہوریہ  کو مزید شان و شوکت دلانے والے  فیکٹری کے افتتاح کی بازگشت جاری ہے تو  227 ویں مقامی گاڑی کو اسمبلی لائن سے اتار لیا گیا ہے۔  توقع ہے کہ توگ بین الاقوامی تکنیکی اہلیت کے ٹیسٹ کی تکمیل کے بعد مارچ 2023 میں سڑکوں پر دکھائی دے گی۔



متعللقہ خبریں