ترک اخبارات سے جھلکیاں - 24.11.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1910391
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 24.11.2022

 

آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "صدرایردوان : ہم زمینی راستے سے بھی دہشت گردوں پر سوار ہوں گے"

گزشتہ روز جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے اجلاس میں  شام میں  کوئی  نئی زمینی کارروائی ہونے سے متعلق سوال کیا گیا تو   صدر رجب طیب ایردوان نے کہاکہ  ہم اپنی فضائی کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھیں گے، ہم زمین سے دہشت گردوں کو دبوچنے  کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار :  "وزیردفاع آقار : ہم  کوئی کھیل  نہیں کھیل رہےم وہ جلد اس حقیقت سے آگاہ ہو جائیں گے"

وزیر قومی دفاع حوصی آقار  نہ کہا ہے  پنجہ کلید آپریشن  فضائی اور  زمینی فائر سپورٹ گاڑیوں کے ساتھ تعزیری فائرنگ کے ساتھ جاری ہے۔ آپریشن میں اب تک 471 اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے اور 254 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کر دیا گیا ہے۔ اب ان کا احساس ہوگا کہ ہم کوئی کھیل  نہیں کھیل رہے ہیں بلکہ یہ حقیقت ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "قومی جنگی طیارے میں آخری مرحلہ"

ڈیفنس انڈسٹریز کے صدر اسماعیل دیمیر نے کل ٹوئٹر پر قومی لڑاکا طیارے کے بارے میں بتایا کہ طیارہ آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور جلد ہی ہینگر سے نکل جائے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک:   اوا ی سی ڈی  کے مطابق  اس سال کے آخر تک ترکی کی معیشت میں 5.3 فیصد اضافہ ہوگا"

آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی معیشت میں رواں سال کے آخر میں 5.3 فیصد اور اگلے سال 3 فیصد کی شرح نمو متوقع ہے۔

 

***روزنامہ وطن: "وزیر تجار ت  مُش نے اعلان کیا: 2021 میں 225 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا"

وزیر تجارت مہمت مُش نے کہا، "کل تک، ہم نے 2021 کے اپنے کل برآمدی اعداد و شمار سے تجاوز کر لیا ہے، جو کہ 225.2 بلین ڈالر ہے۔یہ ہمارے  ملک کے لیے ایک بہت ہی اچھی خبر کی حیثیت رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں