ترک اخبارات سے جھلکیاں - 22.11.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1909356
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 22.11.2022

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : "صدر ایردوان : دہشت گردی  سے متعلق  کسی  قسم کی  کوئی  رعایت نہیں دی جائے گی"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ انہوں نے اتوار کے روز شمالی عراق اور شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن پنجہ  کلید میں جو  کطھ کرنے کی ضرور تھی وہ کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی ایسا ہی کریں گے۔ صدر ایردوان  نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت  نہیں  دیں  گے۔

 

***روزنامہ  صباح: "آپریشن پنجہ  کلید   میں غیر فعال  دہشت گردوں کی تعداد"

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے اعلان کیا کہ آپریشن پنجہ کلید  میں 184 دہشت گردوں کو غیر فعال   کر دیا گیا۔ آقار نے کہا ہے کہ  اب دہشت گردوں کا حساب لینے کا وقت  آن پہنچا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہم ان عناصر سے  حساب لیں گے جنہوں نے  گزشتہ ہفتے  بے اولو  اور کل سرحدی چوکی  اونجو پنار  اور قارقامیش  میں راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : آلتون:" قارقامیش کا ضرور حساب لیں گے"

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائیریکٹر  فخر الدین آالتون نے  غازی انتیپ  قارقامیش میں راکٹ حملے کے حوالے سے ایک بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  "ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گرد تنظیم YPG/PKK  جو معصوم شہریوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے  ہوئے ہے کے حملوں کا جواب دے رہی ہیں ۔   انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک  یہ آپریشن جاری رہے گا۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "سویڈن سے  اہم  بیان"

شمالی عراق اور شام میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے  ترکیہ  کی جانب سے شروع کیے گئے پنجہ کلید فضائی آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے کہا، 'ترکی ایک ایسا ملک ہے جو دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہے اور دہشت گرد حملوں کا شکار ریاستوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "اسٹولٹن برگ: ایردوان  نے کلیدی کردار ادا کیا"

روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری سے جاری  جنگ  کے بارے میں  بیان دیتے ہوئے نیٹو کے سیکرٹری جنرلہ ہینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ترکیہ اور صدر رجب طیب ایردوان  نے اناج راہداری کے معاہدے کی توسیع اور قیدیوں کے تبادلے میں بہت کلیدی اور اہم کردار ادا کیا۔



متعللقہ خبریں