ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.08.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1863501
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.08.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "وزیر خارجہ چاوش اولو  کی  اپنے روسی ہم منصب لاوروف سے ملاقات "

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے گزشتہ روز اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات  کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جنگ بندی کی امید کے حوالے سے اپنی توقعات کا اظہار کردیا ہے اور  ہم اپنے خطے اور دنیا کے امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

 

***روزنامہ وطن: "امریکہ کی طرف سے ترکی کے لیے اناج کا شکریہ"

امریکہ کے   وزیر خارجہ   انٹونی بلنکن نے کہا کہ انہوں نے معاہدے کے دائرہ کار میں اناج کے جہاز ریزونی کی پیشرفت کا خیرمقدم کیا اور ترکی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

***روزنامہ صباح: "برآمدات میں نیا ریکارڈ"

وزیر تجارت مہمت مُش نے کہا، "جولائی میں ہماری برآمدات میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 18.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جو ماہ  جولائی میں برآمدات کی سب سے زیادہ تعداد  مقدار ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "ڈیوٹی کے لیے تیار: ترکی کے لیے تیل اور قدرتی گیس تلاش کریں گے"

ترکی اپنی تیل اور قدرتی گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بغیر کسی سست روی کے جاری رکھے ہوئے ہے۔ عبدالحمید خان  ڈرلنگ جہاز اپنا پہلا مشن 9 اگست کو طے شدہ تقریب کے ساتھ شروع کرے گا۔

 

***روزنامہ حریت: "8 ہزار 270 سیاح 3 دیوہیکل بحری جہازوں کے ذریعے     کش آدہ سی  پہنچے"

بہاما پرچم بردار اوڈیسی آف دی سیز، اٹلی کے پرچم بردار  جہاز کوسٹا وینزیا اور پاناما  پرچم بردار  جہاز MSC ارمونیا کے  ذریعے  8 ہزار  270 سیاحوں نے  ساتھ آیدن  کے علاقہ کش آدہ سی  پہنچ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں