اخبارات کی جھلکیاں

03/08/22

1863026
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ حریت کے مطابق، وزارت دفاع   نے خبر دی ہے کہ  اودیسا کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے مکئی سے لدا بحری جہاز رازونی استنبول کے قریب لنگر انداز ہو گیا ہے۔

 

روزنامہ اسٹار  کا لکھنا ہے کہ ترکی۔اوزبکستان ۔آذربائیجان سہ رکنی وزرائے خارجہ،تجارتی و مواصلاتی اجلاس  کے دوران   وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  کہا کہ ہمیں  ترک ریاستوں کی خوشحالی  کو فروغ دینے کےلیے موثر اقدامات اٹھانا ہونگے، ایسے اجلاسوں کے انعقاد میں تیزی لانا ہوگی  جو کہ  ہماری عوام اور دنیا کےلیے ایک بھرپور پیغام بھی ہوگا۔

 

روزنامہ وطن  نے خبر دی ہے کہ  وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک نے کہا ہے کہ چناق قلعہ  کے علاقے میں 80 تا 100 ارب ڈالر مالیت کا سونا اور چاندی زیر زمین موجود ہے ۔

 

 روزنامہ صباح کے مطابق، ضلع ایلازیع  کے علاقے سے نکالا جانے والا  چیری رنگ کا سنگ مرمر امریکہ،چین، فرانس،اٹلی اور سعودی عرب سمیت 60 ممالک کو برآمد کیا جا رہا ہے،یہ سنگ مرمر وائٹ ہاوس،امریکی کانگریس  ، مسجد الاقصی، خانہ کعبہ اور دیگر نمایاں مقامات میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔

 

 روزنامہ ینی شفق  نے خبر دی ہے کہ  کورونا وبا کے بعد کروز مسافر بردار بحری جہازوں کی ترکی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سال کی پہلی شش ماہی کے دوران 286 جہاز اور 2 لاکھ کے قریب سیاح ترکی آئے ہیں،امکان ہے کہ سال کے آخر تک مجموعی  طور پر 900 کروز جہاز کے ذریعے  15 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوگی ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں