اخبارات کی جھلکیاں

29/06/22

1849583
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح  کےمطابق، میڈریڈ میں  منعقدہ چار رکنی اجلاس کے بعد ترکی،سویڈن اور فن لینڈ کے درمیان ایک  یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں،مشترکہ مطابقت کے تحت پی کےکے اور اس کی ذیلی شاخوں کے خلاف ترکی سے تعاون کیا جائے گا جبکہ  پی  وائی ڈی اور فیتو کی اعانت بند کرنے سمیت  دہشت گرد عناصر کی حوالگی کے لیے بھی ٹھوس اقدامات  لینے کا عہد کیا گیا ہے۔

 

 روزنامہ اسٹار  کا لکھنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے  ترکی میں  اسرائیلی سیاحوں کے خلاف حملوں کو روکنے میں تعاون کرنے پر صدر ایردوان اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

 روزنامہ وطن کے مطابق، وزیر خزانہ  نور الدین نباطی نے پارلیمان سے اپنے خطاب میں بتایا کہ سال رواں  کے دوران اب تک ہماری برآمدات کا حجم 242٫6 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے جو کہ جمہوری تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے ۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  آذربائیجان میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے 11 ویں سیاحتی وزرا کے اجلاس  میں ترک شہر شانلی عرفا کو سال 203 کا سیاحتی صدر مقام منتخب کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ ترکش ایئر لائنز کو عالمی مالیاتی دنیا کے معتبر ادارے ورلڈ فنانس کی جانب سے بہترین پرچم بردار فضائی کمپنی کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا  گیاہے۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں