اخبارات کی جھلکیاں

22.06.22

1846697
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ صباح کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور ایسٹونیئن وزیر اعظم کاژا کلاس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔

بات چیت میں علاقائی معاملات کے علاوہ  یوکرین سے غلے کی تجارت پر بھی غور کیا گیا ۔

 

روزنامہ اسٹار  نے لکھا ہے کہ  غلے  کے عالمی بحران  کے حل کے لیے استنبول میں چار رکنی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ترک صدارتی ذرائع کا  کہنا ہے کہ اس اجلاس میں یوکرینی اور روسی وفود کے علاوہ اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل بھی شرکت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتہ ترک وزارت دفاع کا ایک وفد بھی روس روانہ ہوگا۔

 

روزنامہ خبر ترک  کا کہنا ہے کہ کریمیا کونگوہوموریجیک بخار کی قبل از وقت تشخیص اور علاج کے لیے ترک ماہرین  نے ایک اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ وبائی امراض کے پروفیسر ڈاکڑ اوندر ایر گونیل اور کوچ یونیورسٹی کے شعبہ برائے وبائی امراض کے ماہرین  نے اس سلسلے میں ایک پی سی آر ٹیسٹ کٹ  تیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ  استنبول کے گورنر علی یرلی قایا  نے بتایا کہ گزشتہ مہینے استنبول آنے والے سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں264٫6 فیصد اضافے کے ساتھ 14 لاکھ 2٫366 تک پہنچ گئی ہے ۔شہر کی سیر کےلیے  سب سے زیادہ جرمن،ایرانی،روسی،امریکی ا ور برطانوی سیاح قابل ذکر رہے ۔

 

روزنامہ حریت کے مطابق، ٹرکش ایئر لائنز کو  IATA  کے ماحولیاتی پروگرام کا  اعلی سرٹیفیکٹ حاصل ہو گیا ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں