ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

13.05.2022

1826579
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن "ترکی کے  پیرس میں   قونصلیٹ جنرل پر بم حملہ "

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ترک قونصلیٹ جنرل پر نامعلوم شخص یا اشخاص نے دستی بم سے حملہ کیا۔ جس سے عمارت  کو نقصان پہنچا۔  ذرائع کے مطابق  اس حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم   PKK سے منسلک ایک گروہ کی جانب سے قبول کرنے کی اطلاع ملی ہے۔

روزنامہ ینی شفق " ایردوان: ٹوکیو  میں ہمیں فخر حاصل ہوا تھا اب پیرس کی باری ہے۔"

صدر رجب طیب ایردوان نے  واضح کیا ہے کہ  ٹوکیو 2020 میں 87 ترک کھلاڑی روانہ  کرتے ہوئے  پیرا اولمپکس گیمز  کی تاریخ میں ہم نے  سب سے زیادہ تعداد میں  کھلاڑیوں کے ساتھ حصہ لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔  ترک کھلاڑیوں کے  عالمی   چمپین شپوں میں  کئی تمغے جیتنے  پر  زور دینے والے صدر ایردوان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سال 2024  پیرس اولمپکس میں  کھلاڑیوں کی تعداد    اور حاصل کیے جانے والے تمغوں  کی  تعداد  سے  ہم  نئے ریکارڈز قائم کریں گے۔

روزنامہ خبر ترک :"ترک شہریت حاصل کرنے  کی حد بندی  میں اضافہ"

غیر منقولہ خریدتے ہوئے  ترک شہریت   حاصل کرنے کی اڑھائی لاکھ ڈالر کی    شرط کو   4 لاکھ ڈالر تک بڑھانے والی صدارتی قرار داد  سرکاری گزٹ میں شائع ہو گئی ہے۔  تا ہم اس پر عمل درآمد ایک ماہ  کے بعد شروع ہو گا۔قواعد و ضوابط میں کی  گئی ایک دوسری  ترمیم  کم ازکم 5 لاکھ ڈالر کے  زرمبادلہ کو ترکی لاتے ہوئے   انفرادی بیمہ پالیسی   نظام میں  داخل ہو تے ہوئے  تین برسوں تک سسٹم میں رہنے والے  غیر ملکیوں  کو بھی ترک شہریت دی جا سکے گی۔ اس فیصلے پر آج سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

روزنامہ سٹار" ترکی اور آذربائیجان  کے درمیان صدی کا منصوبہ طے"

وزیر مواصلات و امور ِ بنیادی ڈھانچہ  عادل قارا اسماعیل اولو  کا کہنا ہے کہ ترکی اور آذربائیجان کے درمیان زنگیزور ریلوے  لائن  اور ہائی وے  منصوبوں  کو عملی جامہ پہنائے جانے  کے ذریعے  استنبول سے چین  تک   جانے والی ایک راہداری   قائم کی جائیگی۔ یہ راہداری   ایشیائی ممالک   کو یورپی  ممالک تک  مال و اسباب کی  برآمدات  کو کم نرخوں پر سر انجام دے سکنے کی راہ ہموار کرے گی۔

روزنامہ صباح:"غیر ملکی طلبا و طالبات  استنبول ہوائی اڈے کو دیکھ کر حیرت زدہ "

 برطانوی برمنگھم  شہر کے  یونیورسٹی کالج      برمنگھم  میں  ہوا بازی و ٹورزم   کے شعبے میں زیر ِ تعلیم طلبا  نے ایجوکیشنل  ٹرپ کے  لیے استنبول  کا انتخاب کیا۔  دنیا کے مختلف  60 ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا   استنبول   ہوائی اڈے کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔   بعض طلبا نے کہا کہ   اس  حد تک شاندار ایئر پورٹ دنیا میں  شاید  ہی موجود ہو۔

 



متعللقہ خبریں