اخبارات کی جھلکیاں

26.01.22

1768505
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق، ترک ساختہ مسلح ڈرون "اولاق" کے تجربات مکمل کر لیے گئے ہیں جو کہ  ریموٹ کنٹرول مسلح نظام کے ذریعے  فوجی اڈوں اور بندرگاہوں کی حفاظت میں استعمال ہوگا۔

 

روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ  وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارنک  نے گزشتہ روز اپنے بیان میں بتایا کہ اقتصادی و ٹیکنالوجک خود انحصاری کا حامل ترکی ہمارا ہدف ہے۔

 

روزنامہ صباح  نے خبر دی ہے کہ وزیر قدرتی وسائل و توانائی فاتح دونمیز نے بتایا کہ اگلے ماہ  ضلع ساکاریہ کے جنوب مغرب میں گیس کی تلاش شروع کریں گے کیونکہ یہاں سے ہمیں گیس ملنے کے امکانات کافی روشن نظر آتے ہیں۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق، ترکی اور بوسنیا کے  درمیان جنگلاتی امور کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کے لیے ضلع انطالیہ میں ایک معاہدہ طے کیا گیا ہے۔

 

روزنا مہ  خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  ترک اسکی جمپر فاتح آردا اپ جی اولو نے تیرہویں عالمی کپ مقابلے کے فائنل میں نویں بار کوالیفائی کرتےہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں