اخبارات کی جھلکیاں

19.01.22

1764982
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ وطن کےمطابق، صدر رجب طیب  ایردوان  نے کہا ہے کہ سربیا کی طرف سے بوسنیا کی علاقائی سالمیت کی حمایت  بلقان میں امن و استحکام کے حوالے سے کافی اہم ہے۔ صدر ایردوان نے بوسنیا کی علاقائی سالمیت  کو نقصان زدہ کرنے والے تمام اقدامات سے دور رہنے  سمیت بوسنیا میں موجود بحران کے خاتمے کے لیے عالمی برداری سے فوری حرکت میں آنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان نے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کا امکان معدوم ہے، اس حوالے سے روسی صدر پوٹن سے بات کرنا ضروری ہے کیونکہ  یہ خطہ اب کسی مزید جنگ کا محتمل نہیں ہو سکتا ہمیں سیاسی تاریخ سے اب جنگ کا لفظ مٹانا ہوگا۔

 

روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ  صدر ایردوان نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں اسرائیلی تعاون کا قومی امکان  ہے جس کے لیے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ترکی کا دورہ کر سکتے ہیں۔ سیاست دانوں کا اصل مقصد امن ہونا چاہیئے۔ اگر پٹرول  وسیلہ امن ہو سکتا ہے تو ہم  اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ حریت کے مطابق،نائب صدر فواد اوکتائے کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی   اجلاس کے بعد ایک تحریری بیان میں  بتایا گیا ہے کہ  سال 2021 کی آخری سہ ماہی میں شرح نمومیں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،امید ہے کہ  اس سال بھی خام ملکی آمدنی میں ترقی کا تناسب دس فیصد سے بلند رہنے کا امکان ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ  ترکی پانچ سو کے لگ بھگ اسٹوڈیوز اور موبائل گیمز کے فروغ کے حامل ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔  اس سلسلے میں ترک موبائل گیمز کمپنی ڈریم گیمز نے 255 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے مالی اثاثے اس وقت دو اعشاریہ پچھتر ارب ڈالرز کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں