ترکی کے اخبارات سے جھلککیاں - 17.01.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1763650
ترکی کے اخبارات سے جھلککیاں - 17.01.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ صباح "مغربی میڈیا کا اعتراف! 'ترکی کے ساتھ تعاون ہی واحد راستہ ہے'"

برسلز کے روزنامہ  یورپی یونین آبزرور   میں ترکی کے بارے میں اعترافی کالم شائع کیا گیا ہے   "ترکی اور یورپی یونین کے درمیان جغرافیائی سیاسی تعاون کا وقت" کے زیر   عنوان کالم میں  ترکی کی جیوسٹریٹیجک اہمیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا گیا کہ "ترکی کے ساتھ تعاون ہی واحد راستہ ہے"۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  "واشنگٹن پوسٹاخبار Bayraktar نے TB2 کی خبر کو شہہ سرخیوں شے شائع کیا ہے"

امریکہ کے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ترک ساختہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل  Bayraktar TB2  کی خبر کو شہہ سرخیوں سے شائع کیا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ Bayraktar TB2 روایتی فضائی افواج کی لاگت کے بہت ہی  کم حصے سے تیار کردہ اس ڈران کو دنیا کے مختلف مالک کو فروخت کیا جا رہا ہے۔  اسٹیلتھ/ٹیکنالوجی کے حامل اس ڈران   کے بارے میں   یوکرین کے فوجی ماہر نے "دشمن پر جذباتی اور حقیقی اثر" کے تاثرات استعمال کیے ہیں  جب کہ اخبار نے لکھا کہ ماسکو ان ڈرانز سے چوکنا ہوگیا ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار "پڑوسی کی طرف سے TOGG  کے لیے  تعریفی کلمات "

ترکی  کی تیار کردہ  مقامی   کار TOGG جسے پوری دنیا نے سراہا  ہے ترکی کے ہمسایہ ملک  یونانی پریس  نے بھی اس کی دل کھول کر تعریف کی ہے اور لکھا ہے کہ  ترک یورپ کو فتح کرنے کے لیے تیار ہیں اور صدرایردوان  TOGG کے ذریعے  اپنے خوااب کو پورا کریں گے۔

 

***روزنامہ وطن "آذربائیجان میں سائنس اور ٹیکنولوجی  فیسٹویل ٹیکنوفسٹ "

دنیا کے سب سے بڑے ایوی ایشن، اسپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول،  ٹیکنوفیسٹ اپنے پانچویں سال میں ملک کی سرحدوں سے نکل کر ایک بین الاقوامی جہت کی طرف بڑھ گیا ہے۔ ٹیکنوفسٹ ، جو برادر ملک آذربائیجان میں 26تا29 مئی کے درمیان منعقد ہوگا، ٹیکنالوجی، سائنس، مسابقت، جوش، دوستی اور بھائی چارے کے جذبات سے بھرپور فیسٹیول اپنے آذربائیجانی دوستوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔

 

***روزنامہ حریت  "ترک گیمنگ انڈسٹری کے لیے وبائی امراض"

ترکی جو   گیم انڈسٹری  میں  دنیا کے سرکردہ ممالک میں سے ایک کے طور پر پہچانا جاتا ہے ، سن  2021 میں امریکہ  کی  100 مقبول ترین موبائل گیمز میں سے 20 فیصد کا انتخاب ترکی سے کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں