اخبارات کی جھلکیاں

01.12.21

1741289
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق کے مطابق،صدر رجب طیب ایردوان  نے ٹی آر ٹی  چینل پر گفتگو کے دوران  ملکی موجودہ  صورت حال کے بارے میں  کہا کہ  داعش کی مالیاتی اعانت میں ملوث فرانسیسی سیمنٹ کمپنی لا فارج کے خلاف دلائل کے بارے میں صدر امانوی ماکروں کو آگاہ  کیا گیا ،انہیں بتایا گیا کہ  لافارج  دہشتگرد تنظیم کی مدد میں پیش پیش رہی ہے مگر ان  کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، یہ دوہرا معیار ہے جو کہ فرانسیسی حکومت کا شیوہ رہا ہے ۔

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان نے آذری ہم منصب الہام علی ایف کو ٹیلیفون کرتے ہوئے فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے تعزیت کی ہے۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ  ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ  نے کہا ہے کہ ہم  اس آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے موقف پر بدستور قائم ہیں جس کا صدر مقام مشرقی القدس ہوگا۔

 

روزنامہ صباح کے مطابق، ترک معیشت سال  رواں کی تیسری سہ ماہی  کے دوران 7.4 فیصد بڑھ گئی جس سے جی 20 ممالک میں اس کا درجہ اقتصادی ترقی کرنے والے ممالک میں سر فہرست رہا جبکہ او ای سی ڈی ممالک میں اسے دوسری پوزیشن حاصل رہی۔

 

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک نے بتایا ہے کہ  انٹراٹیکا پر ترک اڈے کے قیام سے متعلق  کوششیں جاری ہیں جس کا ماڈل تیار کر لیا  گیا ہے۔

 

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں