ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 29.11.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1740044
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 29.11.2021

 آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ حریت: "ایردوان: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے"

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی اہم اہمیت پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمیں دہشت گرد تنظیموں کے درمیان کوئی فرق کیے بغیر اپنی لڑائی جاری رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ  جیسے جیسے ہمارا خطہ خونخوار دہشت گرد تنظیموں جیسے PKK، YPG، داعش، فیتو  سے پاک ہو جائے گا، امن، استحکام اور اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔

 

روزنامہ ینی شفق: "ایردوان کی دوستانہ اور برادر ممالک  سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ سے متعلق اپیل"

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 15ویں سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ  ترکی کے تمام مسائل کا حل خود  مختار مساوات اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کو تسلیم کروانا ہے۔صدر ایردوان نے مسئلہ قبرص کے بارے میں کہا کہ  "میں چاہتا ہوں کہ تمام دوست اور برادر ممالک  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئے وژن  سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا بغیر کسی تعصب کے جائزہ لیں۔"

 

روزنامہ اسٹار : "شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی طرف سے حمایتی بیانات کا شکریہ"

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسین تاتار نے کہا، " خود مختار مساویانہ بنیادوں پر حل کے لیے ہماری تجویز، دو الگ الگ ریاستیں، جنہیں ہم نے پہلی بار جنیوا میں مذاکرات کی میز پر رکھا تھا، پر ابھی بھی ہم اصرار کررہے ہیں ، اس مسئلے کو صرف اسی طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے  ترکمانستان میں اقتصادی تعاون تنظیم کےاجلاس میں  صدر رجب طیب ایردوان  کے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ سے متعلق بیان   تمام دوست اور برادر ممالک کو بغیر کسی تعصب کے اس کے  حل کے وژن کا جائزہ لینےکے مطالبے  سے تقویت ملنے  کا اظہار کیا ہے۔

 

روزنامہ خبر ترک :  "ایران: ترکی کے ساتھ کئی طرفہ  تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا  ہے"

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ترکمانستان میں صدر اردوان اور ان کے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

روزنامہ صباح: "ترکی نے ادلب میں ایک نیا شہر قائم کیا ہے"

شام میں خیموں میں مقیم لاکھوں شہریوں کی مدد کے لیے آنے والے، ترک ہلال احمر نے ایک نیا شہر قائم کیا  ہے۔ ترک ہلال احمر کے جنرل کے چئیرمین  کریم  کینک نے کہا، "ترکی یورپ کی طرف نقل مکانی کو کامیابی سے روکے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں