ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.11.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1739116
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.11.2021

 آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : "ترکی  کی  اپنے اقتصادی اہداف پر توجہ مرکوز "

قومی سلامتی کونسل (MGK)  کے اجلاس میں  ٹھوس انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری، پیداوار، روزگار اور برآمدات پر مبنی اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ کے عمل کا جائزہ لیا گیا ہے اور ان تمام چینلجوں سے  نبٹنے  کی پالیسی وضح کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں جمہوریہ ترکی کی 100 ویں سالگرہ، معاشی طور پر اور ہر میدان میں مستحکم  طریقے سے پہنچنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت: ترکو واک کے  سال کے اختتام سے پہلے استعمال لیے جانے کی توقع"

وزیر صحت فخرالدین قوجہ نے  کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف تیار کردہ مقامی  TURKOVAC ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کی خبر کے بعد جاری کردہ بیان میں  تحقیقاتی  مرکز  کی  جانب سے  ٹینڈر طلب کیے جانے سے آگاہ کیا گیا ہے  اور بتایا گیا ہےکہ اس سال کے اختتام سے قبل ترکو واک کا استعمال شروع ہو جائے گا۔

 

***روزنامہ وطن: "ترک بینکنگ سیکٹر بہت مضبوط ہے"

جمہوریہ ترکی کے مرکزی بینک کےگورنر  شہاب قاو جی اولو  نے کہا ہے کہ  بینکنگ کا شعبہ اس وقت ترکی کے مضبوط ترین شعبوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ترکی کا بینکنگ سیکٹر دنیا کے بہترین شعبوں میں سے ایک ہے  جو  ایکویٹی منافع، سرمائے کے ڈھانچے اور کسٹمر کی اقدار  پر مشتمل ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار: یوکرائن:  ترکی کے ساتھ تعلقات کے فروغ پانے سے   خطے  کا منظر  تبدیل ہو گیا ہے"

انقرہ میں یوکرین کے سفیر واسیل بوڈنار نے کہا کہ ترکی اور یوکرین کے درمیان  فروغ پانے والے  تعلقات نے  خطے کا منظر نامہ تبدیل کر دیا ہے اور نئے ایجنڈے  ابھر کر سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو نہ صرف آپس میں بلکہ قفقاز، مشرقی بحیرہ روم اور بحیرہ روم میں بھی تعاون پر غور کرنا چاہیے۔

 

***روزنامہ یینی شفق: "یورپ میں گالاتاسرے  اپنی حیثیت برقار رکھے ہوئے ہے"

گلاتا سرائے  یو ای ایف اے کے پانچویں گروپ  ای  کے  میچ میں فرانسیسی  کلب  مارسیلے کو   2  گولوں کے مقابلے میں  4 گولوں سے  شکست دی اور 11 پوائنٹس کے ساتھ اپنی قیادت کو جاری رکھا ہوا ہے۔گلاتا سرائے اپنے گروپ میں  لیڈر کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے   اور آخری میچ میں بھی ایک پوائنٹ حاصل کرنے کی صورت میں بھی  اپنی لیڈرشپ برقرار رکھے گا۔  



متعللقہ خبریں