ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

22.11.2021

1736970
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار’’ترکی کا  دیندیاس کے خلاف رد عمل‘‘

دفترِ خارجہ کے ترجمان تانجو بلگچ نے یونانی وزیر  خارجہ  نکوس دندیاس  کے ترکی سے متعلق بیانات پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔  ان کا کہنا  تھا کہ ترکی  کے خطے میں اور قریبی  جغرافیہ میں امن و استحکام کے قیام   میں کلیدی کردار  کو ہضم نہ کر پانے  والے یونان  کی ہر طرح کی رقابت کی دوڑ میں شامل ہونے کی کوششیں، باہمی تعاون کے  بجائے کشیدگی کو ہوا دینے کو ترجیح دینا اور ترکی مخالف  مصنوعی اتحاد قائم کرنے  کی کوششیں    بے فائدہ اور غیر منطقی ہیں۔

روزنامہ خبر ترک ’’ لیبیا میں 2 برسوں سے یرغمال بنائے جانے والے 7 ترک شہریوں کی وطن واپسی‘‘

لیبیا کے مشرقی علاقوں میں   من گھڑت دعووں کے ساتھ تقریباً دو برسوں سے  قید کیے جانے والے 7 ترک شہریوں  کو قومی خفیہ سروس   کی قطری خفیہ سروس کے ہمراہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں  ترکی لایا گیا ہے۔  صدر رجب طیب ایردوان نے  وطن واپسی  کے بعد مذکورہ اشخاص سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  ان سے اظہار ِ ہمدردی کیا ۔

روزنامہ صباح ’’ترک  انجنیئروں کی ایجاد ،  دنیا  بھر میں بے نظیر‘‘

ترکی، دفاعی صنعت ، خاصکر  ڈراؤنز اور مسلح ڈراؤنز  کی ٹیکنالوجی میں  دنیا بھر کے لیے مثال تشکیل دے رہا ہے۔  ڈراؤنز کی آزمائش کے لیے  ترکی  کا تیار کردہ نظام  اسوقت دنیا بھر میں  اول نمبر پر ہے۔ جنوبی کوریا،  امریکہ سے خریدے گئے ڈراؤنز کی آزمائشوں کو ترکی میں  سر انجام دینے کا خواہاں ہے۔

روزنامہ ینی شفق ’’ترک علی ۔ٹو  میں ریکارڈ سطح‘‘

سکاریہ قدرتی گیس کے  ذخائر کے ترک علی ۔ ٹو کنوئیں  میں  گیس کے تجزیات  کے بعد اس کی یومیہ  پیداوار ساڑھے 6 لاکھ  کیوبک میٹر    کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

روزنامہ حریت’’650 دیو ہیکل بحری جہازوں کے ذریعے  ساڑھے سات  لاکھ سیاح کش اداسی آئیں گے‘‘

ترکی کے اہم سیاحتی علاقوں میں  شامل ضلع آئدن کی تحصیل کش اداسی   کی سیر کو آنے کے لیے سال 2022 میں 650 کروز  کے ساتھ ساڑھے سات لاکھ سیاحوں نے بکنگ کرائی ہے۔

 



متعللقہ خبریں