اخبارات کی جھلکیاں

17.11.21

1734945
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ وطن کے مطابق،صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  نوجوانوں کی توقعات ہمارے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ   یورپ اور ایشیا میں عمر رسیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے بر عکس ترکی  کی ایک تہائی آبادی  بچوں اور نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

 

 روزنامہ حریت نے لکھا ہے کہ  وزیر  داخلہ  سلیمان سوئیلو  نے گزشتہ روز اپنے  بیان میں کہا ہے کہ  ترکی میں دہشتگردوں کی تعداد کافی کم رہ گئی ہے دہشتگردوں  پر ہماری گرفت مضبوط ہوتی جا رہی ہے  اور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں اب بھاگنے کا کوئی موقع نہ دیا جائے۔

 

روزنامہ صباح کےمطابق، وزیر دفاع خلوصی آقار نے  بتایا ہے کہ  24 جولائی 2015 سے اب تک اندرون ملک،شام اور عراق میں  مجموعی طور پر 32901 جبکہ سال نو کے آغاز سے اب تک2426 دہشترگد مارے گئے ہیں۔

 

روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ  ترکی میں بے روزگاری  کی شرح سال کی تیسر سہ ماہی میں 0٫4 فیصد کم ہوتے ہوئے 11٫7 فیصد ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ  بے روزگار افراد کی یہ تعداد 38 لاکھ 42 ہزار افراد کے لگ بھگ ہے۔

 

 روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز کےمطابق،ترکی میں معدنیاتی برآمدات کا حجم  جنوری تا ستمبر کے درمیان گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 48 فیصد بڑھتے ہوئے 4٫38 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں