اخبارات کی جھلکیاں

20.10.21

1722231
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ خبر ترک کے مطابق، ترک امور خارجہ نے  یونان،مصر اور جنوبی قبرص کے درمیان سہ رکنی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان سے متعلق کہا کہ  مشرقی بحیرہ روم ،ترکی اور شمالی قبرص کے بغیر  خطے میں کسی بھی قسم کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔ شمالی قبرصی امور خارجہ نے بھی  ان بیانات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

روزنامہ حریت نے لکھا ہے کہ  ترکی نے یورپی یونین کمیشن کے وسعتی پیکیج کی ترکیس ے متعلق رپورٹ پر تنقید کی ہے۔امور خارجہ کےمطابق، یورپی یونین  سے ایک مثبت سیاسی ایجنڈے اور اعلی سطحی مکالمت کو فروغ دینے کے حامل اس دور میں امیدوار ملک ترکی کے خلاف غیر ذمے دارانہ بیانات اور تعلقات میں دوہرا معیار برتنا افسوس ناک ہے۔

 روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  ترکی ،ٹوگو ،برکینا فاسو اور لائبیریا  کے صدور کے درمیان مذاکرات پر مبنی حتمی اعلامیہ  جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اعلامیئے کے تحت  ترکی افریقہ کےلیے ایک اسٹریٹیجک  اتحادی اور عالمی پیمانے پر ایک اہم کردار  ادا کرنے کا حامل ملک ہے جس کی اقتصادی ترقی بھی قابل ستائش ہے۔

 روزنامہ ینی شفق کےمطابق،   ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن  کے ڈاریکٹر جنرل مہمت زاہد سوباجی  نے اس سال پانچویں بار منعقد ہونے والے ٹی آر ٹی ورلڈ فورم  کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ انسانی اقدار سے ہم آہنگ نشریاتی نظریات کی روشنی میں ہمارا ادارہ جغرافیائی ناانصافیوں،معاشرتی خرابیوں اور انفرادی  قوتوں کی آواز بنانا جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ٹی آر ٹی ورلڈ فورم جیسے عالمی پلیٹ فارموں کے ذریعے نئے نظریات اور اہداف  تک رسائی حاصل کرنا ہماری مجبوری ہے۔

 روزنامہ وطن  کا لکھنا ہے کہ  فرانسیسی پریس  نے بائراکتر ڈرون کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔ لے فیگارو اخبار  نے لکھا ہے کہ  امکان ہےکہ ترکی اپنے ڈرونز برطانیہ کو فروخت کرے جس سے ترک دفاعی شعبے کو ترویج ملے گی ۔ یہ ایک ایسا اسلحہ ہے جسے  عالمی جنگوں میں اہمیت حاصل رہے گی ۔ ان ڈرونز کی بدولت مشرق وسطی ،افریقہ اور وسطی اشیا میں ترکی کی  دھاک بیٹھ چکی ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں