ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

19.10.2021

1721711
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن’’ایردوان  کا انگولا  میں اہم بیان‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے  کل انگولا کے صدر مینول گونچالویز لورینچو کے ہمرا ہ پریس کانفرس میں    بتایا ہے کہ اس سے قبل  انگولا نے ترکی سے  ڈراؤن اور مسلح  ڈراؤنز لینے کا مطالبہ کیا تھا  اب بکتر بند گاڑیوں کی خرید  کے لیے  بھی   بات چیت ہوئی ہے۔

روزنامہ حریت’’صدر  رجب طیب ایردوان  نے کل انگولا پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’بنی نو انسانوں کی تقدیر کو دوسری  عالمی جنگ کے  فاتح مٹھی بھر ممالک کے  رحم و کرم پر  چھوڑا نہیں جا سکتا، اور ہم ایسا نہ کیے جانے کا دفاع کرتے چلے آئے ہیں۔

روزنامہ صباح ’’مقامی  کورونا ویکسین  ٹرکوواک  کے حوالے سے نئی پیش رفت‘‘

قیصری  ایرجیس یونیورسٹی میں  تیار کی جانے والی مقامی و قومی ویکسین  ٹرکو واک کی 2 خوراکیں لگوانے والوں کو  تیسری خورا ک  بھی لگائی جا رہی ہے۔  قیصری میں ایک رضا کار کو  ٹرکو واک کی  تیسری  خوراک  دیتے ہوئے  اس عمل کو شروع کیا گیا ہے۔

روزنامہ خبر ترک ’’ انطالیہ  آنے والے سیاحوں  کی تعداد  80 لاکھ سے تجاوز کر گئی‘‘

امسال انطالیہ کی سیر کو آنے والے   سیاحوں کی تعداد 83 لاکھ 9 لاکھ  تک ہو گئی ہے۔  اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق  ماہ جنوری سے ابتک   ہوائی سفر کے ساتھ  آنے والے سیاحوں کی تعداد  میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 162 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

روزنامہ سٹار’’ترکی کے تعاون کا بخوشی خیر مقدم ‘‘

ترک تعاون و رابطہ ایجنسی  نے کرغستان  میں قومی  سینما اسٹوڈیو  کے لیے آرکائیو کی فلموں   کو ڈیجیٹل  پلیٹ فارم کو منتقل کرنے کے منصوبے میں تعاون فراہم کیا ہے۔ اس منصوبے پر اپنی مسرت کا اظہار کرنے والے  کرغز وزیر برائے  ثقافت، اطلاعات، کھیل وامور نوجواں  عظمت  جامان کولوف  کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے  ہم تاریخی ایام سے گزر رہے ہیں۔  اب ہمارے پاس  پرانی فلموں کو  ڈیجیٹل  پلیٹ فارم پر دیکھنے اور  بہترین   معیار کے ساتھ عوام کو پیش کرنے کا موقع میسر آیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں