اخبارات کی جھلکیاں

13.10.21

1718837
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ خبر ترک کےمطابق ، صدر رجب طیب ایردوان  نے گزشتہ روز افغانستان کے حوالے سے منعقدہ  گ 20 کے  سربراہی اجلاس سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ  عالمی برداری کو افغان عوام کی جانب پیٹھ موڑنے اور ملک کو تنہا چھوڑنے کی  ضرورت نہیں ہے، ہمیں افغانستان  کے سیاسی حل اور وہاں ایک مخلوط اور جامع حکومت کے قیام کےلیے  بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیئے۔

 

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے طالبان کے زیر کنٹرول افغانستان کی  حالیہ صورت حال  سے متعلق بیان میں کہا کہ  ہم  وہاں کی صورت حال کے تعاقب میں ہیں،بعض ممالک کے وزرائے خارجہ کابل جانے کا  ارادہ رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  ترک اسپیکر اسمبلی مصطفی شان توپ نے ہسپانوی  ہم منصب میرٹ ایکسیل باتیت اور سینیٹ کے چیئر مین آندر گل گارسیا کو خطو ارسال کیے ہیں جس میں انہوں نے گزشتہ مہینے  اسپین کے دورے کے دوران مہمان نوازی کرنے پر دونوں کا شکتریہ ادا کیا ہے۔

 

 روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ   ترک ادارہ برائے اعداد و شمار  کے مطابق، ماہ اگست میں  ملکی صنعتی پیداواری انڈیکس کے تحت ،  صنعتی پیداوار میں  ماہانہ  5٫4 فیصد جبکہ سالانہ مد میں 13٫8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق، عالمی مالیاتی فنڈ نے  امکان ظاہر کیا ہے کہ  رواں سال میں ترک معیشت میں ترقی کی رفتار 5٫8 فیصد سے بڑھ کر 9 فیصد ہو جائے گی جبکہ اگلے سال ترقی کا شرح تناسب 3٫3 رہنے کی توقع ہے ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں