ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

24.09.2021

1710125
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح’’ایردوان  کا ایس۔ 400  اور ایف۔ 35  سے متعلق بیان: ضرورت پڑنے پر ہم کسی دوسرے ملک سے خرید لیں گے‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ سے وطن واپسی کے دوران طیارے پر  اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے وقت ایف۔ 35 اور ایس۔ 400 کے بارے میں بعض   حتمی  پیغامات دیے۔  انہوں نے کہا کہ  امریکہ کی جانب سے ایس۔400 کے بہانے بناتے ہوئے ایف۔35  کو فراہم نہ کرنا  اور اس معاملے میں ہم پر حکم صادر کرنا ناقابلِ قبول ہے، ہمارے لیے ایس۔400 کا معاملہ   حتمی ماہیت  اختیار کر چکا ہے، اس معاملے میں پیچھے قدم ہٹانا نا ممکن ہے، ضرورت پڑنے پر ہم لڑاکا طیارے کسی دوسرے ملک سے  لے لیں گے اور ان کی پیدا وار شروع کر دیں گے۔

روزنامہ ینی شفق’’ٹرکو واک  سے خوشخبری‘‘

کورونا وائرس کے برخلاف  تیار کردہ مقامی ویکسین ٹرکو واک   کے تیسرے مرحلے  کے تجربات اپنے انجام کے قریب پہنچ چکے ہیں، تقریباً 1500 رضاکاروں پر کیے گئے  تجربات کے دوران   کسی قسم کے   منفی اثرات کا مشاہدہ نہیں ہوا۔

روزنامہ وطن’’ترکی نے با ضابطہ طور پر کامیابی حاصل کرلی!  بہت کم ملک اس شعبے میں کام کر رہے ہیں۔‘‘

دفاعی ٹیکنالوجی   انجنیئرنگ  اینڈ ٹریڈ    فرم  ایس ٹی ایم   نے آبدوزکی ٹورپیڈو ٹیوب   کو پہلی بار ترکی میں تیار کرتے ہوئے  گیولجیوک ڈاک یارڈ   ہیڈ کوارٹر کے سپرد کر دیا  ہے۔ فرم کے   منیجر ادیب  دینز کا کہنا ہے کہ اس آلے کو ایس ٹی ایم کے تعاون اور انجنیئر نگ   خدمات  کے ساتھ  نصب کیا گیا ہے۔ اس کام میں کامیابی حاصل کر سکنے والے ممالک کی تعداد کافی کم ہے اور ہم  نے اس منصوبے میں ایک اہم  دہلیز کو پار کر لیا ہے۔

روزنامہ حریت ’’ سیر و سیاحت پر پابندی  کے خاتمے  کے بعد  برطانیہ سےآنے والے پہلے قافلے  کا ٹرکش ڈیلائٹ کے ساتھ خیر مقدم‘‘

برطانوی   وزیر مواصلات ہون گرانٹ شاپس   کے ترکی کو 22 ستمبر سے  ریڈ لسٹ سے خارج کرتے ہوئے  سفر کر سکنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیے جانے کے اعلان کے بعد معلا  کی تحصیل دالامان ہوائی اڈے پر اترنے والے 129 افراد پر مشتمل برطانوی قافلے کا  پر تپاک طریقے سے استقبال کیا گیا۔

روزنامہ سٹار’’ترک ہوائی فرم کا  عظیم سطح کا تعاون ‘‘

ٹرکش ایئر لائنز اور فنش  فن ایئر کے مابین مشترکہ  فلائٹ آپریشن  معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ کوڈ  شیئرنگ  معاہدے  کے  ساتھ تقویت   پانے والی اس شراکت داری کی وساطت سے ترک ہوائی فرم اورفن ایئر  پہلے مرحلے پر شروع ہونے والی  استنبول ۔ ہیلسنکی پرواز  میں اپنے اپنے کوڈ کو شامل  کر سکیں گی۔

 



متعللقہ خبریں