اخبارات کی جھلکیاں

25.08.21

1696867
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ حریت کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے اپنی ٹویٹ میں ترکی کی معاشی،ماحولیاتی ،شہری منصوبہ بندی ،توانائی،زرعی،ثقافتی و سیاحتی اور دفاعی و صنعتی  شعبوں میں  ترقی کو  گراف کے ذریعے پیش کیا ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ  اسے جتنا بھی مختصر کرنا چاہیں نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری حکومت عوامی خدمت کو اپنا شعار مانتی ہے۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے افغانستان سے ترک شہریوں کے انخلا پر کہا ہے کہ اب تک ہم نے 1404  باشندوں کا انخلا کیا ہے جن میں سے 1061 ترک شہری  جبکہ دیگر 200 غیر ملکی تھے  ۔

 

 روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں  منعقدہ 30 ویں یوم آزادی  کی تقریب میں  ترک ساختہ بائراکتر TB2 ڈرون بھی نمائش کےلیے پیش کیا گیا ۔ ایک ڈرون فضا میں محو پرواز جبکہ دیگر تقریب کے دوران پریڈ میں شامل  رہا۔

 روزنامہ خبر ترک  نے لکھا ہے کہ  عالمی تعمیراتی شعبے کے نامور جریدے انجینئرنگ نیوز ریکارڈ نے لکھا  ہے 40 ترک فرموں  کا شمار چین اور امریکہ کے بعد سر فہرست رہا ہے۔

 

 روزنامہ صباح  کے مطابق، سن 2021 یورپی خواتین والی بال چیمپی|ئن شہ میں  شام ترک ٹیم نے ہالینڈ کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہراتےہوئے  ڈی گروپ میں اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں