ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 23.08.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1695480
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 23.08.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی  اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

ینی شفق : "صدرایردوان  کی یورپی رہنماؤں سے قدم اٹھانے کی اپیل"

صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان غیر قانونی ہجرت کو بحران میں بدلنے سے پہلے اقدامات کریں۔ یورپی یونین کونسل کے صدر مشیل اور برطانوی وزیر اعظم جانسن کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے ایردوان نے نشاندہی کی کہ اگر افغانستان اور ایران میں ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو ہجرت کی ایک نئی لہر ناگزیر ہے۔ ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ایک کو ، خاص طور پر یورپی ممالک کو ، مسئلے کو بحران میں بدلنے سے پہلے مخلصانہ طور پر ذمہ داری لینی چاہیے۔

 

روزنامہ حریت: "ترکی سے پناہ گاہوں کے بارے میں خبروں کی تردید "

وزارت خارجہ نے برطانوی میڈیا میں اس خبر کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ 'افغان مہاجرین کے لیے ترکی میں پناہ کی درخواست کے مرکز کے قیام کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ زیربحث خبر  حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور اس قسم کی خبروں سے گریز کیا جائے۔

 

روزنامہ اسٹار  "Bayraktar TB2 مسلح ڈران (SİHA) دنیا کا بہترین  ڈران"

بائی کار  فرم کے  ٹیکنیکل منیجر سلچوق بائراکتار  نے کہا ہے کہ ترکی ڈڑانز کی تیاری میں دنیا  کے سر فہرست ممالک میں شامل ہوتا ہے ار ترکی کا تیار کردہ مسلح  ڈران Bayraktar TB2 دنیا  کا بہترین ڈران ہے۔

 

روزنامہ صباح: "تیز رفتار ترقی  کا  نیا ریکارڈ "

سال کی دوسری سہ ماہی میں ترکی  کی شرح ترقی   میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ترکی میں  پہلے چھ مہینوں میں ، کاروبار پہلی بار 1 ٹریلین لیرا سے تجاوز کر گیا۔ خالص منافع 155 فیصد اضافے سے 89.5 ارب لیرا ہو گیا۔ صنعتی شعبے کا منافع جو کہ ترقی کے  انجن  کی حیثیت  رکھتا ہے اس میں  5.5 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا۔

 

روزنامہ خبر ترک : قومی خواتین والی بال  کی کامیابی  "

خواتین کی قومی والی بال ٹیم نے سی ای وی ویمن یورپین والی بال چیمپئن شپ  جو مشترکہ طور پر سربیا ، رومانیہ ، کروشیا اور بلغاریہ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی  کے گروپ بی کے تیسرے میچ میں سویڈن کو 3-0 سے شکست دی ۔ خواتین کی قومی والی بال ٹیم جنہوں نے پہلے رومانیہ اور یوکرین کو شکست دی تھی ، نے چیمپئن شپ میں اپنا تیسرا میچ بھی  جیت لیا ہے۔



متعللقہ خبریں