اخبارات کی جھلکیاں

19.08.21

1693753
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ حریت کے مطابق،صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ شب ٹی وی پروگرام میں افغانستان کی صورتحال پر کہا کہ  متعلقہ حکام  طالبان سے رابطے میں ہے، میں اپنی بات دہراتا ہوں کہ ہم طالبان حکومت کو تسلیم کر سکتے ہیں،افغان عوام کے استحکام اور ان کی خیر خواہی میں جو بھی ممکن ہوا ہ تعاون کیا جائے گا۔طالبان کےمعتدل اور مثبت بیانات خوش آئند ہیں۔

 

 روزنامہ اسٹار  کا لکھنا ہے کہ طالبان کے کابل پر قبضےکے بعد  ترک شہریوں کو واپس لانے کےلیے  ترک فضائیہ کا ایک A400M قسم کا طیارہ کابل سے پرواز کر گیا ۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ وزیر دفاع خلوصی آقار نے افغانستان کی موجودہ صورت حال پر کہا ہے کہ ترک فوجیوں کی حفاظت کےلیےتمام تدابیر لےلی گئی ہیں۔

 

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ  لیبیا اور ترکی کے درمیان طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کو موخر کرنے پر مبنی بعض مطالبات کو لیبیا کی اعلی قومی کونسل کے صدر خالد ال مشری نے مسترد کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ صباح کے مطابق، جرمن اور روسی سیاح موسم خزاں بھی ترکی میں گزاریں گے۔بتایا گیا ہے کہ ستمبر  میں ترکی کے ساحلی ہوٹلز 80 فیصد تک بک ہیں جس میں اکتوبر اور نومبر تک توسیع دیکھنے میں آ رہی ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں