ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں- 16.08.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1691844
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں- 16.08.2021

 آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی  اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ حریت "صدر ایردوان : ہم استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے"

استنبول شپ یارڈ کمانڈ میں منعقدہ تقریب میں اپنے خطاب میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم جلد از جلد افغانستان کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ہم اس مسئلے پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

 

روزنامہ ینی شفق  "صدر ایردوان: ہم دفاعی صنعت میں دنیا کی سرفہرست لیگ بن جائیں گے"

صدرایردوان  نے استنبول شپ یارڈ کمانڈ میں منعقدہ تقریب میں بیان کیا کہ دفاعی صنعت میں ترکی کا غیر ملکی انحصار 80 فیصد سے کم ہو کر 20 فیصد سے نیچے آ گیا ہے اور کہا کہ ہم  دفاعی صنعت میں دنیا کے ٹاپ لیگ میں شامل ہو جائیں گے۔

 

روزنامہ وطن  "ترکی نے تاریخ  رقم کر ڈالی! دنیا میں پہلی بار!"

ایسکی  شہر ٹیکنیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام  حسن پولاتیکن ہوائی اڈہ ، جو تاریخ میں دنیا کا پہلا  ہوائی اڈہ ہے جو  2007  سے یونیورسٹی ائیرپورٹ کے طور پر خدمات فراہم کررہا ہے ،  سالانہ 100 ہزار مسافروں کی آمدو روفت کے ساتھ حج اور عمرہ پروازیں بیلجیم ، جرمنی ، فرانس ، نیدرلینڈز خدمات فراہم کررہا ہے۔

 

روزنامہ صباح "ترکی کے تازہ پھل کی سبزیاں روس کو اس سال کے پہلے 7 ماہ میں سب سے زیادہ فروخت کی گئیں"

جنوری سے جولائی کے عرصے میں ترکی کی 1 ارب 638 ملین ڈالر کی تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا 32 فیصد روس کو کیا گیا۔ 526 ملین 818 ہزار ڈالر مالیت کی  پھل اور سبزیاں  روس کو برآمد کی گئیں۔

 

روزنامہ اسٹار  "ناسا  کی جانب سے  ترک ڈاکٹر کی فلکیات کی تصویر کا انتخاب "

ترک فلکیات کے فوٹوگرافر ڈاکٹر مہمت  حقان  اوز آراچ کی ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ کے ذریعے لی گئی خام تصویر کو پروسیس کر کے امریکن نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (NASA) نے "زمین پر دن کی فلکیات کی تصویر" کے طور پر منتخب کیا اور ویب سائٹ پر شیئر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں