ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 10.08.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 10.08.2021

1688501
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 10.08.2021

۔۔۔ روزنامہ صباح: "ترکی کسی کا مہاجر کیمپ نہیں ہے"  کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  ترکی کسی کا مہاجر کیمپ نہیں ہے ۔ موت سے فرار ہونے والوں کی دستگیری نہ کرنا اخلاق کے منافی ہے لیکن ترکی کو مہاجر کیمپ کی شکل میں پیش کرنا درست نہیں ہے"۔

 

۔۔۔ روزنامہ اسٹار: " ترکو ویک کے بارے میں خوشخبری، 100 فیصد موئثر ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کی ویکسین ترکو ویک برطانوی ویریئنٹ کے خلاف 100 فیصد موئثر ثابت ہوئی ہے۔ ترکو ویک پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر آئیکُت اوزداریندیلی نے کہا ہے کہ ہم ڈیلٹا ویریئنٹ کے بارے میں بھی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

۔۔۔ روزنامہ وطن: "اعور شاہین  کی طرف سے ڈیلٹا ویریئنٹ کے بارے میں بیان" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ بائیون ٹیک کے منتظم اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین نے کہا ہے کہ " بائیون ٹیک فائزر کی تیار کردہ فرسٹ جنریشن کووِڈ۔19 ویکسین ڈیلٹا سمیت اس وقت موجود تمام ویریئنٹوں کے خلاف موئثر ہے۔ اس وجہ سے ہم اپنی ویکسین میں فی الوقت کوئی تبدیلی کرنے کا نہیں سوچ رہے"۔

 

۔۔۔ روزنامہ حریت: "جارجیا کے وزیر اعظم گاریباشویلی کی طرف سے ترکی کے بارے میں بیان" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جارجیا کے وزیر اعظم گاریباشویلی نے کہا ہے کہ ہم اپنے سرحدی ہمسائے اور اسٹریٹجک ساجھے دار ملک ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات اور تعاون کو نہایت اہمیت دیتے ہیں۔ گاریباشویلی نے کل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک ساجھے داری ہے اور قدرتی طور پر  ترکی کے ساتھ دوستی اور تعاون  ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک: " سولر اور ونڈ انرجی میں ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ آئندہ 10 سال میں  سولر اور ونڈ انرجی کے شعبے میں سرکاری و نجی سیکٹر سے ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس دائرہ کار میں بحیثیت ترکی ہم قابل تجدید انرجی سے بلند ترین سطح پر استفادہ کر کے پیٹرول اور قدرتی گیس کے شعبے میں خارجی انحصار کو اپنے لئے فائدے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں