ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 02.08.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1684016
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 02.08.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ حریت "ترکی  کا  یونان  کو احتجاجی  مراسلہ "

ترکی کی وزارتِ خارجہ نے سرحد پار یونان سے سول کپڑوں میں ملوث افراد کی جانب سے   فائرنگ کرتے ہوئے ایک ترک شہری کو ہلاک  کرنے پر  یونان کو ایک احتجاجی مراسلہ بھِجا  ہے۔   

 

***روزنامہ اسٹار "وزیر ورانک: ہم جلد ہی نئے مرحلے میں داخل ہوں گے"

صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک نے کہا ، "ہم VLP پر مقامی  ویکسین اکی تیاری کے آخری مرحلے   پہنچ  گئے ہیں۔ اس  نئے  مرحلے میں کرونا  وائرس کی تمام اقسام   پر مکمل  قابو پانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق "سمندرکی تہہ میں بچھائی جانے والی  پائپ لائن کی تیار ی  شروع کردی گئی ہے"

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتحدونمیز  نے اعلان کیا کہ بحیرہ اسود گیس کی الٹی گنتی کا آغاز ہوچکا ہے اور 169 کلو میٹر طویل پائپ لائن کی تیاری  کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر  ترک : "ورانک ، دنیا کے سب سے بڑے لائیو فش ٹرانسپورٹ جہاز کی تیاری کے کام کا آغاز"

صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک نےکہا ہے کہ   دنیا کے سب سے بڑے لائیو فش ٹرانسپورٹ جہاز کا کی تیاری کے کام کا ْآغاز کردیا گیا ہے۔ یہ جہاز 2023 میں  ناروے  کے حوالے کردیا جائے گا۔

 

***روزنامہ  صباح "گزشتہ 16 ماہ میں سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد جون میں استنبول آئی"

حالات کے معمول پر آنے کے بعد میں  سیاحوں کی ترکی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔   ماہ جون میں چھ لاکھ 84 ہزار 621 غیر ملکی  سیاح استنبول تشریف لائے جو   گزشتہ 16 مہینوں میں سب سے زیادہتعداد سمجھی جا رہی ہے۔  استنبول آنے والے غیر ملکیوں میں جرمنوں  نے    70 ہزار 989 سیاحوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جرمن سیاحوں کے بعد بالترتیب ایرانی ، امریکی ، یوکرین ، عراقی ، فرانسیسی اور روسی سیاح ترکی استنبول  تشریف لائے ۔



متعللقہ خبریں