ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں- 16.07.2021

ترک ذرائٰ ابلاغ

1676162
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں- 16.07.2021

 آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی  اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ ینی شفق : "15 جولائی کو ایک بار پھر لوگوں کا  میدانوں میں اجتماع "

15 جولائی 2016 کو فیتو  دہشت گرد تنظیم کی خونی بغاوت کی کوشش کو 5 سال ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے ، جو صدر رجب طیب ایردوان کے فون پر اس رات چوکوں ، گلیوں  اور سڑکوں پر آکر  جمہوریت کے تحفظ   کے لیے  جو  زبردست داستان تحریر کی تھی  گذشتہ روز  تمام لوگوں نے  ایک بار پھر  پورے ملک میں اپنے شہدا کی یاد منائی ۔

 

روزنامہ  حریت : "ایردوان : عظیم اور طاقتور ترکی کی تعمیر نو  کو کوئی نہیں روک سکتا "

صدر ایردوان نے 15 جولائی کو جمہوریت اور یومِ قومی اتحاد کے دن کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے خلاف  کھیل کھیلنے والوں کو کبھی بھی ان کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  وہ جیسے  ہ کل کامیاب نہیں ہوئے ، آج  بھی   مستقبل میں  بھی  کامیاب نہیں ہوں گے۔وہ ایک عظیم اور طاقتور ترکی کی تعمیر  تعمیر نو کو نہیں روک سکتے ہیں۔

 

روزنامہ وطن: "15 جولائی ڈیموکریسی میوزیم  کا افتتاح"

صدر ایردوان نے 15 جولائی کو صدارتی کمپلیکس کے سامنے تعمیر  ہونے والے ڈیموکریسی میوزیم کا افتتاح کیا۔ اس میوزیم  میں  دہشت گرد تنظیم فیتو  کی ناکام بغاوت کی کوشش کو خاص صوتی اور تصویری اثرات کے ساتھ بیان کیا جا رہا ہے۔  افتتاح کے موقع پر  صدر ایردوان کی اہلیہ  امینے ایردوان  متعدد ویڈیو کو دیکھ کر بڑی متاثر ہوئیں ۔ ان تمام ویڈیوز میں   ناکام بغاوت کی کوشش کی مزاحمت کرنے والے شہریوں کے جذبات  اور ان کے کردار کو پیش کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ خبر ترک : "قومی اتحاد اور روحانی طاقت کی علامت"

15 جولائی ، 2016 کو دہشت گرد تنظیم  فیتو کی ناکام  بغاوت کی کوشش میں ، 81 صوبوں میں 90 ہزار مساجد میں اتحاد و یکجہتی کے لیے دعا کی گئی ۔ ان دعاوں   کے نتیجے میں   اتحاد کے جذبے کو فروغ حاصل ہوا  اور  قوم کو روحانی تقویت  حاصل ہوئی۔

 

روزنامہ اسٹار: "دنیا کے مشہور اسکوائر  سے دنیا  کو  پیغام: ترکی ناقابل تسخیر  ہے"

دہشت گرد تنظیم فیتو  کی  ناکام بغاوت کی کوشش کے خلاف ترک قوم کی جدوجہد کی عکاسی کرنے والی تصاویر کو امریکہ کے نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں 15 جولائی کے جمہوریت اور قومی یکجہتی ڈے کے حصے کے طور پر ڈیجیٹل اسکرین پر منتقل کیا گیا ۔ . اسکوائر میں ڈیجیٹل سکرین پر جمہوریت کی  فتح  اور 'ترکی ناقابل تسخیر ہے  کے پیغامات  کو جگہ دی گئی۔



متعللقہ خبریں