اخبارات کی جھلکیاں

12.05.21

1638323
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ وطن کے مطابق، وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے مسجد الاقصی اور غزہ پر حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چاوش اولو نے کہا کہ ہم صرف مذمت کرتے ہیں لیکن اب امت عملی اقدام کی توقع رکھتی ہے ،ان حملوں کو فی الفور رکنا چاہیئے۔ عالمی قوانین کے تحت فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ لازمی ہے جس کےلیے دو ریاستی نظریہ ناگزیر ہے۔

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  انقرہ میں متعین فلسطینی سفیر  ڈاکتر فائد مصطفی نے کہا ہے کہ صدرایردوان اور ترک عوام نے ہمیشہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز  بلندکی ہے اور ترکی ہمیشہ فلسطینی عوام  کی امیدوں کا سہارا بنا ہے۔میں حکومت فلسطین اور اس کی عوام کی معرفت  سے   القدس، مسجد الاقصی  اور فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔

روزنامہ خبر ترک نے لکھا ہےکہ  انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے  انسٹا گرام پر  مسجد الاقصی میں لگی آگ کے موقع پر یہودیوں کے جشن منانے کی ویڈیو کو سینسر کرنے  سے متعلق کہا ہے کہ نفرت کو عقیدے کی شکل دینے والے عبادت خانے  کے جلنے پر جشن منا رہے ہیں  جبکہ سوشل میڈیا اس نفرت کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبا رہا ہے۔

روزنامہ ینی شفق  کے مطابق، امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ٹی آر ٹی  ورلڈ کے نمائندہ برائے وائٹ ہاوس یونس پاک سوئے کے فلسطین سے متعلق سوال  کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے صرف  اتنا کہا کہ  ہمیں عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔

روزنامہ حریت  نے لکھا ہے کہ صدارتی مشیر ابراہیم قالن نے اپنے بیان میں کہا کہ  ہم امریکہ سے F -35 طیاروں کی خرید کی دوبارہ پیشکش کرتے ہیں۔ روس سے حاصل کردہ ایس چار سو نطام  کے بارے میں ہم امریکہ سے مذاکرات کےلیےتیار ہیں،ترکی لیبیا کے ساتھ معاہدوں پر کاربند ہے جبکہ  بشار الاسد سے  ملاقات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے اور جہاں تک یورپی یونین کا سوال ہے تو  اب مذاکرات میں پہل اسے کرنے کی ضرورت ہے۔ 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں