ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 11.05.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1637829
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 11.05.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  حریت : "فلسطین کے لئے صدر ایردوان کی  سفارتی مصروفیات"

فلسطین میں انسانیت کے خلاف اسرائیل کا جرم دنیا کا ایک اہم ایجنڈا بن گیا ہے ، لیکن یہ  صرف چند ممالک  کے  مذمتی پیغامات سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے  جبکہ ترکی کے صدر صدر رجب طیب ایردوان نے القدس  اور غزہ میں ہونے والے قتل عام کو روکنے کے لئے اپنی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔صدر ایردوان نے  اس سلسلے میں  سب سے  پہلے اردن کے شاہ عبداللہ دوم ، اور پھر کویت امیر شیخ نیواوف ال احمد الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلی فون  پر بات چیت کی ہے۔

 

***صباح: "ایردوان نے بین الاقوامی برادری کو متحرک کردیا "

صدر  کے اطلاعاتی  امور کے ڈرایکٹر  فخر الدین  آلتون نے صدر ایردوان  نے دنیا بھر کی توجہ  اسرائیل کے ریاستی دہشت گردی کی حملوں  کی جانب مبذول کروانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ   صدر ایردوان نے تمام بین الاقوامی تنظیموں خصوصا اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے ۔آلتون نے کہا کہ   ہم دنیا کو اس ظلم و ستم کے خلاف خاموش  تماشا دیکھنے نہیں دیں گے اور اسرائیل کوع مرحلہ وار فلسطین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک :  "5 جماعتوں نے مشترکہ طور پر اسرائیل کے خلاف مذمت کی"

ترکی کی  قومی اسمبلی  میں  ، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی ،، ریپبلکن پیپلز پارٹی ،  ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ، نیشنلسٹ موومنٹ اور گڈ پارٹی کے گروپس  نے  مسجد اقصیٰ پر حملوں کے بارے میں ایک مشترکہ اعلامیہ  جاری کیا ہے۔ اعلامیے میں پوری دنیا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عالمی برادری کی طرف سے اسرائیل کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مزید وقت ضائع کیے بغیر موثر اور موثر کارروائی کرے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "ترکی،  اسرائیل کے خلاف یک وجود"

فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف ترک عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مسجد اقصی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی پولیس کے حملے کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کئی صوبوں میں ہزاروں افراد نے گاڑیوں کے ساتھ قافلے تشکیل دیئے۔ ہاتھوں میں ترک اور فلسطینی پرچموں کے ساتھ جمع شہریوں نے دعاؤں کے ساتھ فلسطین کی حمایت کی۔

 

***روزنامہ اسٹار: "لیبیا میں ترکی کے لئے وسیع  مواقع موجود ہیں"

طرابلس میں ترکی کے سفیرکنعان  یلماز نے کہا کہ ترکی اور لیبیا کے مابین دوطرفہ تعلقات اچھے راستے پر  گامزن ہیں اور لیبیا میں ترک کاروباری افراد کے لئے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔ یلماز ، ‘معیشت کے میدان میں ترکی کے کاروباری افراد ، برآمد کنندگان اور سرمایہ کاروں کے لئے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔ "میں انہیں لیبیا آنے کی دعوت بھیج رہا ہوں۔"



متعللقہ خبریں