ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 06.05.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 06.05.2021

1635160
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 06.05.2021

*** روزنامہ صباح: " یونان تحریکی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ملاقات کی۔ مذاکرات میں صدر ایردوان نے بحیرہ ایجئین  میں مہاجرین  پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ترکی کو ہدف بنا کر کئے جانے والے تحریکی اقدامات  کے حوالے سے مرکل کو یونان کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

 

 *** روزنامہ خبر ترک: " لیبیا ترکی کے ساتھ کئے گئے سمجھوتے پر ثابت قدم ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے کہا ہے کہ لیبیا کو ترکی کے ساتھ طے کردہ بحری اختیارات کی حد بندی سے متعلق سمجھوتے کے معاملے میں یونان کے ساتھ فکری اختلافات کا سامنا ہے۔ دبیبہ نے کہا ہے کہ ہم سمجھوتے پر ثابت قدم رہیں گے۔ سمجھوتہ لیبیا کے عوام کےمفاد میں ہے اور ہم اس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

 

*** روزنامہ حریت: "شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر تاتار کی طرف سے عوام سے باہمی اتحاد و اخوت کی اپیل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار نے کہا ہے کہ قبرص میں مساوی خودمختاری کی حامل تجاویز نے وسیع بازگشت پیدا کی ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یونانی انتظامیہ نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، قبرصی ترک عوام اور میری ذات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاتار نے کہا ہے کہ میں اپنے شہریوں سے ہر طرح کی تحریکی کاروائی کے مقابل محتاط رہنے  اور باہمی اتحاد و اخوت کا تحفظ کرنے  کی توقع رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے،  مل کر روشن مستقبل کی طرف بڑھنے  کے بارے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " یورپی یونین  کے اجلاس میں ترکی کی دھاک" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کے شعبہ توسیعی امور کے رکن اولیور ورہیلی  اور البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کی پریس کانفرنس کے دوران پیچھے سے ٹرکش ائیر لائنز کا طیارہ گزرنے سے دلچسپ منظر سامنے آیا۔اولیور ورہیلی نے دارالحکومت تیرانہ میں یورپی یونین کی طرف سے البانیہ بھیجی گئی ویکسین کی تقریب وصولی میں وزیر اعظم ایڈی راما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کے دوران ٹرکش ائیر لائنز THYکے طیارے نے رن وے پر آگے بڑھنا شروع کر دیا۔دونوں لیڈر THY کا نام لے کر مسکرائے۔یہ مناظر ٹیلی ویژن چینلوں پر لائیو نشر کئے گئے  اور ویڈیو ایک مختصر مدت میں متعدد دفعہ سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی۔ویڈیو کے ساتھ "بالقانی ممالک کے لئے ترکی کی خارجہ پالیسی کو اس سے زیادہ بہتر شکل میں بیان نہیں کیا جا سکتا تھا" کے الفاظ استعمال کئے گئے۔

 

*** روزنامہ وطن: " فرانس میں ترکی کے قومی فٹبالر کے لئے بڑا اعزاز" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کے قومی فٹبالر براق یلماز فرانس لیگ ۔1 کی ٹیم  لیلے کی کِٹ کے ساتھ  ماہِ اپریل کے فٹبالر منتخب ہوئے ہیں۔35 سالہ فارورڈ فٹبالر براق یلماز  نے اپریل میں 4 میچ کھیلے اور 3 گول کئے۔انہیں ماہِ دسمبر میں لیلے  کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ لیگ۔1 میں رواں سیزن میں انہوں نے 25 میچ کھیلے اور 13 گولوں کے ساتھ ٹیم کے سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر قرار پائے ہیں۔



متعللقہ خبریں