ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

22.01.2021

1569042
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح ’’ترکی سب سے زیادہ کووڈ۔19 ویکسین لگائے جانے والے پہلے 10 ممالک میں شامل‘‘

ترکی کورونا وبا کے خلاف جدوجہد  میں حفظان صحت کی خدمات اور ٹیکہ لگانے کی مہم کی بدولت دنیا بھر میں مثالی ملک بننے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ کووڈ۔19 ویکسینشن میں ترکی سب سے زیادہ تعداد میں ویکسین لگانے والے دنیا کے پہلے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

روزنامہ ینی شفق ’’چاوش اولو: ترکی ۔ یورپی یونین باہمی تعلقات میں مثبت فضا کا قیام اہم ہے‘‘

برسلز میں مذاکرات کرنے والے  ترک وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولوکا کہنا ہے کہ ترکی۔ یورپی یونین تعلقات میں  دو طرفہ طور پر مثبت ماحول کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ اس سلسلے کو قابل ِ دوام  بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات  لازم وملزوم ہیں۔

روزنامہ سٹار’’ البانیہ سے ایردوان کواظہارِ تشکر ‘‘

البانوی کثیر الاصوتی میوزیکل گروپ نے صدر رجب طیب ایردوان کے لیے ایک روایتی گیت کی موسیقی ترتیب دی ہے۔یو ٹیوب چینل پر نشر ہونے والے اس فن پارے میں ترکی اور صدر ایردوان  کی البانیہ میں خدمات کا ذکر کیا گیا ہے  تو لاچ اور قربین شہروں میں تعمیر کردہ زلزلہ مکانات اور فیئر میں  تعمیر کیے جانے والے اسپتال کو  بھی  بولوں میں جگہ دی  گئی ہے۔

روزنامہ وطن ’’بائراکتار اور آنکا  عنقریب یورپی آسمانوں پر بھی پرواز کریں گے‘‘

وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ٰ وارانک  کا کہنا ہے کہ’’ خاص طور پر حالیہ 5 برسوں میں  کی گئی سرمایہ کاریاں، قلیل مدت میں ترکی  کو دفاعی صنعت میں چمپینز لیگ میں داخل کردیں گی،  مجھے پورا یقین ہے کہ یورپی آسمانوں  پر بھی  ترکی سے خریدے گئے بائراکتار اور آنکا  ڈراؤنز پروزایں کریں گے۔‘‘

روزنامہ خبر ترک ’’وزیر دونمیز: تاناپ  کےذریعے ابتک تقریباً 9.1 مکعب میٹر قدرتی گیس کی ترسیل سر انجام پائی ہے‘‘

وزیر ِ توانائی وقدرتی وسائل  فاتح  دونمیز  نے ترکی اور آذربائیجان کا شعبہ توانائی میں تعاون اہم ہے، تاناپ سے سال 2020 میں 4.9 مکعب میٹر قدرتی گیس   کی ترسیل کی گئی ہے تو اس پائپ لائن سے ابتک تقریباً9.1 مکعب میڑ قدرتی گیس کی ترسیل کو ممکن بنایا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں