ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

20.11.2020

1531293
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح ’’ایردوان سے  د و ٹوک  پیغام: ہم ترکی کو بلندیوں کی جانب  لیجانے والی ایک ڈگر کی جانب لیجا رہے ہیں‘‘

صدر رجب طیب  نے کل استنبول کے قصرِ واحدین   میں ٹرکش ایکسپورٹرز یونین  کے وفد کو شرف ملاقات بخشتے وقت  اپنے خطاب میں بتایا کہ’’اقتصادیات اور سیاسی توازن میں عظیم سطح کی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔  ہم اپنی ڈیموکریسی کو تقویت دیتے ہوئے سرمایہ کاری کو جانبر کریں گے۔  ہم ترکی کو دوبارہ سے ترقی کی جانب گامزن  راہ پر لے جائیں گے۔ اسے ہم ہمارے ملک کے ہر حلقے اور اولین طور پر ہمارے کاروباری حلقوں کے ساتھ قریبی ڈائیلاگ ، تعاون اور ہم آہنگی کے ماحول میں سر انجام دیں گے۔‘‘

روزنامہ حریت ’’ دفتر خارجہ کا مائیک پومپیو کے خلاف سخت رد عمل‘‘

امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے  مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے  اسکینڈل  دورے کے  خلاف  ترک  وزارت خارجہ نے شدید رد عمل  کا مظاہرہ کیا ہے وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’پومپیو کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں  کا دورہ ایک اسکینڈل کے مترادف ہے، جس کے پس پردہ  فلسطینی سر زمین پر غیر قانونی کاروائیوں کو جائز حیثیت دلانے کا مقصد پوشیدہ ہے۔

روزنامہ وطن’’ترکی کا لیبیا سے متعلق بیان‘‘

وزیر دفاع خلوصی آقار  نے واضح کیا ہے کہ لیبیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے حفتر  کو فراہم کردہ تمام تر بیرونی امداد  کا قلع قمع لازم و ملزوم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حفتر قوتیں اور کرائے کے غیر ملکی فوجی  ملک میں استحکام و سفارتی کوششوں کے مقابل عظیم سطح کے خطرات تشکیل  دے رہے ہیں۔ جیسا کہ  پوری دنیا اعتراف کر چکی ہے کہ اس مسئلے کا عسکری حل موجود نہیں۔

روزنامہ خبر ترک ’’پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین کا ایک نیااعلان ‘‘

جرمن  بائیو ٹیکنالوجی فرم بائیون ٹیک  کے امریکی فرم فائزر کے اشتراک سے تیار کردہ کووڈ۔19  کے خلاف 95 فیصد تک کامیابی حاصل کرنے والی ویکسین کےکب تک مارکیٹ میں دستیاب ہونے  کے  سوال کا  فرم کے بانی شراکت دار پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تمام تر امور کے حسب ِ منشا پورے ہونے  کی صورت میں ماہ دسمبر کے دوسرے نصف میں منظوری لیتے ہوئے کرسمس سے پیشتر  اس کی تقسیم شروع ہو سکتی ہے۔ تا ہم یہ صرف اور صرف تمام تر عوامل کے ٹھیک طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچنے سے ہی ممکن بن سکتا ہے۔

روزنامہ سٹار’’ چینی ٹیکنالوجی فرم  کی جانب سے ایک عظیم قدم: ہم سرمایہ کاری کریں گے‘‘

چینی ٹیکنالوجی فرم   ترکی میں طویل المدت کی سرمایہ کاری کی تیاری میں ہے۔ ایچ تھری سی کے سینیئر ڈپٹی چیئر مین  گیری ہوانگ  کا کہنا ہے کہ ’’ہم ترکی میں طویل المدت سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں  اور ہم ڈیجیٹل تبدیلی کو  مل جل کر سر انجام دینے کا  ہدف رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں