ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

07.08.20

1468842
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق ’’وزیر خارجہ میولود چاوش اولو: لیبیا میں مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا گیا، خفتر کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے‘‘

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے کل لیبیا کے دورے کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میدان ِ جنگ میں خاموشی ہے کہتے ہوئے مسئلہ لیبیا کا حل تلاش کیا جا چکا ہے نہیں کہا جا سکتا۔  حتی اس وقت حالات اس کے بالکل  بر عکس ہیں، باہمی تعاون  کا دوام لازمی ہے۔ ہم حصول ِ حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے تھے لیکن  ہمیشہ خفتر  نے ہی مذاکرات سے راہ ِ فرار اختیار کی ہے۔یہ شخص کسی سیاسی حل پر یقین نہیں رکھتا اور کسی بھی وقت حملے دوبارہ سے شروع کر سکتا  ہے۔ مسئلے کا حل کا عدم خواہاں خفتر ہی ہے۔

روزنامہ صباح’’برطانوی  ٹیلی ویژن   پرترکی کی کووڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کی تعریف‘‘

وزیرِ صحت فخرالدین قوجہ نے سماجی میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ برطانوی ٹیلی ویژن سکائی نیوز نے ترکی کی عام وبا کے خلاف جدوجہد  کو سراہنے پر مبنی ایک وڈیو  ریکارڈنگ کو نشر کیا ہے۔   جس میں ترکی  کی  وائرس کے منبع کا کھوج لگانے والی ٹیموں  کے کسی جاسوس کی طرح کام کرنے ، قبل از وقت اور وسیع پیمانے کی  بروقت کاروائی کی بدولت  اہم سطح کی کامیابیاں حاصل کرنے کی عکاسی کی گئی ہے۔

روزنامہ ترک ’’موٹر گاڑیوں کی برآمدات میں ماہ جون کے مقابلے میں 9 فیصد کا اضاٖفہ‘‘

ترکی موٹر ساز صنعت  کی ماہ جولائی میں برآمدات کی شرح ماہ جون کے مقابلے میں 9.2 فیصد  تک زیادہ رہی ہے۔ جون میں 2 ارب 16 ملین ڈالر تک ہونے والی برآمدات ماہ جولائی میں 2 ارب 201 ملین ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

روزنامہ وطن’’رولیک کو 168 ملین ڈالر کے عوض  زِ نگا نے خرید لیا‘‘

استنبول کی موبائل گیمز فرم رولیک  گیمز  کو امریکی زِنگا فرم نے 168 ملین ڈالر کے عوض اپنی چھت تلے یکجا کر لیا ہے۔ زِنگا نے ماہ جون میں بھی ترک فرم پیک گیمز کو  1.8 ارب ڈالر کی ادائیگی کے ساتھ خرید لیا تھا۔

روزنامہ سٹار ’’ترک کھلاڑی چاعلار کا بارسیلونا کے ساتھ اصولی معاہدہ‘‘

برطانوی پریمیئر لیگ کی ٹیم لی چیسٹر سٹی میں کھیلنے والے ترک فٹ بال سٹار چاعلار عالمی شہرت یافتہ بارسیلونا کلب کو ٹرانسفر ہو رہا ہے۔  اس کلب کے ساتھ اصولی طور پر سمجھوتہ طے کرنے والے  چاعلار کو اب دونوں کلبوں کے مابین رسمی معاہدے کا انتظار ہے۔

 


 

 



متعللقہ خبریں