ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.08.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.08.2020

1468168
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 06.08.2020

*** روزنامہ حریت: " ترکی بیروت سانحے کے بعد حرکت میں آ گیا" کی سرخی سے شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ترکی نے، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے کی وجہ سے طبّی سامان اور تلاش و بچاو کی ٹیموں پر مشتمل امداد بیروت بھیج دی ہے۔وزارت صحت ، آفات و ہنگامی حالات کے محکمے AFAD اور ہلال احمر کی طرف سے تیار کئے گئے امدادی سامان کو کارگو طیارے کے ذریعے بیروت بھیج دیا گیا ہے۔ طیارے میں طبّی امداد اور انسانی امدادکے سامان کے ساتھ ساتھ تلاش وبچاو کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

 

*** روزنامہ وطن: " کنال استنبول اسٹریٹجک سکیورٹی مسئلہ ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صنعت و تجارت مصطفیٰ وارانک نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " بیروت میں دھماکے نے ہم سب کو آزردہ کیا ہے۔ دھماکے کا سبب بننے والا 2 ہزار 750 ٹن امونئیم نائٹریٹ مادہ 6 سال قبل بیروت جاتے ہوئے استنبول باسفورس سے گزرا۔ کنال استنبول کا موضوع  کہ جس پر صدر ایردوان اصرار کے ساتھ زور دے رہے ہیں ، کوئی معمولی موضوع نہیں ہے۔ کنال استنبول ترکی کے لئے اسٹریٹجک سکیورٹی مسئلہ ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "شن توپ کی طرف سے فرانس اور امریکہ کے لئے ردعمل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ نے کہا ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق، قانون، انصاف  اور حق تلفیوں کے بارے میں بات کرنے کے لئے جس ملک کو سب سے آخر میں زبان کھولنا چاہیے وہ فرانس ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ دو سو سالوں نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ طویل عرصہ بھی فرانس کے دامن پر لگے سیاہ دھبوں اور پیشانی کے بدنما داغوں کو دھونے میں ناکام رہا ہے۔ امریکی پیٹرول کمپنی اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے درمیان سمجھوتے کے بارے میں بھی شن توپ نے کہا ہے کہ " شام کی ساری قومی دولت شامی عوام کا حق ہے"۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " ترکی سے وینزویلا کو صحت کے شعبے میں عطیہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی اور وینزویلا کے درمیان صحت کے شعبے میں ہبہ سمجھوتہ سرکاری گزٹ میں شائع ہو گیا ہے۔ انقرہ میں 11 جون کو جمہوریہ ترکی کی حکومت  اور  جمہوریہ وینزویلا کی حکومت کے درمیان شعبہ صحت میں ہبہ سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ سمجھوتے کے دائرہ کارمیں ترکی وینزویلا کو 25 عدد وینٹیلیٹر، ایک لاکھ جراحی ماسک ، 50 ہزار عدد N95  ماسک، 35 ہزار عدد اوور آل، 2 لاکھ عدد دستانے اور 40 ہزار عدد PCRٹیسٹ کٹیں عطیہ کرے گا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " ترکی، شمسی توانائی کی مدد سے گرم پانی کی پیداوار میں دنیا میں تیسرے نمبر پر" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ سولر پینلوں سے بجلی کی پیداوار عام ہونے کے بعد کلکٹروں کی مدد سے گرم پانی کی پیداوار میں ترکی دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔چین اور امریکہ کے بعد  ترکی گرم پانی  کے لئے شمسی توانائی توانائی سے سب سے زیادہ استفادہ کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔ اس  طرح ترکی نے سالانہ 200 ملین ڈالر مالیت کی توانائی کی بچت کی ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " بحرِ روم اور بحیرہ ایجئین کے ساحلوں پر جرمن سیاحوں کا ہجوم" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ  جرمنی کا، ترکی کے بحرِ روم اور بحیرہ ایجئین کے ساحلی اضلاع آئیدن، انطالیہ، ازمیر اور مُولا سے، سیاحتی پابندیاں ہٹانا ان اضلاع کے ہوٹل مالکان کے لئے بہت خوش کن ثابت ہوا ہے۔پیشہ ور ہوٹل منتظمین سوسائٹی کے سربراہ اُلکائے آتماجا نے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیاحتی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد ہم جرمن سیاحوں کے ہجوم کے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں