ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 30.07.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 30.07.2020

1464544
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 30.07.2020

*** روزنامہ صباح: "ہر ایک کو ترکی کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ کا عبادت کے لئے کھُلنا جمہوریہ ترکی کا حقِ خود مختاری ہے۔ اس معاملے میں جمہوریہ ترکی کے اداروں کے علاوہ کسی کو بات کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ ہر ایک کو جمہوریہ ترکی کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "ادلب کی طرف سے ترکی کا شکریہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترک فوجیوں کے عزم و ارادے کی طفیل ادلب کے باشندوں کو امن کا ماحول نصیب ہوا ہے ۔  اس بات پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ویڈیو میں ایک شامی کہہ رہا ہے کہ " ہم ترک فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وہ ہماری خاطر اپنے کنبوں، وطن اور بچوں کو چھوڑ کر  یہاں آئے ہیں اور 3 سال سے یہاں ہیں۔ترک فوجی یہاں چھوٹے بڑے سب کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان کو ہزاروں سلام"۔

 

*** روزنامہ حریت: "جرمن ٹوئر ازم جریدے میں کورونا وائرس کے معاملے میں ترکی کی تعریف" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جرمنی کے 'ٹوئرسٹک ایکچوئل" نامی سیاحتی جریدے نے 'محفوظ سیاحت' کے زیرِ عنوان مضمون میں سیاحت کے لئے محفوظ مقامات کا ذکر کیا ہے۔ تحریر میں کورونا وائرس کے خلاف  ترکی کی حفاظتی تدابیر کی تعریف کی گئی ہے۔ تحریر میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں حفظان صحت کے اصولوں  کا نہایت خوبی سے اطلاق کیا جا رہا ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: "سومیلا کلیسا کے تعارف کے لئے انٹر نیٹ سائٹ تیار ہو گئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزارت مواصلات نے سومیلا کلیسا کے تعارف کے لئے sumela.govt.tr  کے ایڈریس سے انٹر نیٹ سائٹ تیار کی ہے۔"اناطولیہ کی پوشیدہ یادگاریں  دن کی روشنی میں آ رہی ہیں" کے پیغام کے ساتھ اس انٹر نیٹ سائٹ میں سومیلا کلیسا کی تاریخی، تعمیری اور ریسٹوریشن  کاروائیوں کے بارے میں تصاویر کو جگہ دی گئی ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار: " 350 سائنس دانوں کی ٹیم میں 3 ترک سائنس دان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے 350 سائنس دان 6G کے لئے کام کر رہے ہیں۔فن لینڈ میں فن لینڈ اکیڈمی کی تشکیل کردہ اس ٹیم میں ترکی سے بھی 3 سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر ایردال پنائرجی، اسسٹنٹ ڈاکٹر سرحد ایرکیوچک، ڈاکٹر  یالچن شادی  بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں