ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 29.06.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1445368
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 29.06.2020

***روزنامہ اسٹار: "طوفیلی: ایردوان  لیبیا کے استحکام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں"

لبنان کے شیعہ عالم دین میں سے ایک ، شیخ صُبحی طوفیلی نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان  کے خلاف فرانس ، روس ، اٹلی اور اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونا جائز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ، "ایردوان  لیبیا میں استحکام اور  عوام کے مفادات کے لئے کوشاں ہیں۔"

 

***روزنامہ صباح: "دہشت گردوں سے وابستہ 24 پناہ گاہوں اور غاروں میں اسلحہ اور گولہ بارود پکڑا گیا"

وزارت قومی دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے ، کے لیے شروع کردہ  پنجہ شیر  فوجی  آپریشن  کے دوران 24 بنکروں اور غاروں میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور اشیائے ضرورت  اور گولہ بارود قبضے پر قبضہ کرلیا  ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 17 جون کو شروع  کردہ فوجی آپریشن  منصوبہ بندی کے مطابق کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "اب دنیا کی نظریں  ترکی پر ہیں"

ترکی نے بجلی کی کل پیداوار میں قابل تجدید توانائی کے حصول میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ قابل تجدید توانائی کی سرمایہ کاری کے حصے  میں  حالیہ برسوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ونڈ  توانائی میں ترکی نے  10 فیصد کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ ترکی اس   ونڈ انرجی میں مجموعی طور پر 8 ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہےکے  80-90   ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

 

***روزنامہ خبر  ترک : "ترکی برطانوی ٹریول راہداری میں شامل ہے"

برطانوی حکومت 6 جولائی کے بعد کچھ ممالک کے ساتھ ٹریول کوریڈور کھولنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ان ممالک میں ترکی  بھی  شامل ہے۔ سیاحت کمپنیوں اس خبر کے بعد تعطیلاتی مراکز کی حفظانِ صحت  کی جانب خصوصی  توجہ دینے  اور ان پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔   برطانیہ کے  ٹریول کوریڈور کھولنے والے ممالک کی فہرست  کا  اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق :  " برصا میں وبائی امراض کے موقع پر سیاحت "

برصا میں صحت مند تعطیلات گزارنے کے لیے اسے  انتہائی اہم مقام بنانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ٹریکنگ اور  کیمپنگ کی سیاحت کو   شہر کی نئی عام زندگی کے حالات کے مطابق ڈھال کر منصوبہ بندی  کی جا رہی ہے۔ برصا اپنے ، پہاڑی علاقوں ، جھیلوں اور سمندر کے ساتھ ساتھ اس کے جغرافیائی ڈھانچے کے ساتھ توجہ کا مرکز ہے  جو قدرتی مناظر میں گہری دلچسپی  لیتے ہیں  کے لیے بڑی کشش کا باعث ہے



متعللقہ خبریں