ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.06.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.06.20

1428228
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 02.06.20

*** روزنامہ اسٹار: "وزیر صحت کی طرف سے زیادہ سخت تدابیر اختیار کرنے کی تنبیہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے ترکی میں کورونا وائرس کے بارے میں ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ صحت مند ہونے والے مریضوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 30 ہزار  کے قریب پہنچ گئی ہے۔ نئے مریضوں کی تعداد محدود ہے اور وینٹی لیٹروں کی ضرورت کم ہو رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں ہمارا ہاتھوں کی صفائی، ماسک اور سماجی فاصلے کےاصولوں پر کاربند رہنا ضروری ہے۔ زیادہ سخت تدابیر زیادہ بہتر نتائج کا سبب بنیں گی۔

 

*** روزنامہ صباح: "عمر چیلک کی طرف سے قبرصی یونانی انتظامیہ میں مسجد پر حملے کے خلاف ردعمل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے ٹویٹر پیغام میں قبرصی یونانی انتظامیہ کے شہر لیما سول میں کھیوپرو لُو مسجد پر حملے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چیلک نے کہا ہے کہ یونانی انتظامیہ کو اسلام دشمن فاشسٹوں کے خلاف تدابیر اختیار کرنا چاہئیں۔ اسلام دشمنی کو شہ دینے والی سیاسی و میڈیا زبان کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے۔ یونانی انتظامیہ کو چاہیے کہ مسجد کے فاعلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔

 

*** روزنامہ حریت: " فاتح ڈرلنگ بحری جہاز ترابزون میں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ بحر اسود میں اوّلین ڈرلنگ کاروائیوں کے لئے استنبول سے روانہ ہونے والا فاتح ڈرلنگ بحری جہاز ترابزون پہنچ گیا ہے۔ ترابزون پہنچنے پر جہاز کا تقریب کے ساتھ استقبال کیا گیا یہاں جہاز کے اُکھڑے ہوئے حصوں کی تنصیب کی جائے گی۔ جہاز اپنی پہلی ڈرلنگ 15 جولائی کو بحرِ اسود کے کھلے پانیوں میں تونا۔1 کے مقام پر شروع کرے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " اندرون ملک فضائی سفر شروع کر دئیے گئے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو کے بعد معمولات زندگی کی بحالی شروع ہو گئی ہے اور کل سے اندرون ملک فضائی سفر شروع ہو گئے ہیں۔ استنبول۔انقرہ کے پہلے سفر کے مسافروں میں سے وزیر مواصلات عادل کھارا اسماعیل اولو نے کہا ہے کہ " ہر ایک کا ماسک پہننا ضروری ہے، سماجی فاصلے کی پابندی اور شخصی و اداراتی حفظانِ صحت کے اصولوں سے ہرگز لاپرواہی نہیں برتی جانی چاہیے"۔

 

*** روزنامہ وطن: " ترک مسلح ڈرون طیاروں کی ہر طرف سے تعریف" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جرمن جریدے در اشپیگل نے لکھا ہے کہ ترکی مسلح ڈرون طیاروں کی ایک خفیہ طاقت بن گیا ہے۔ ملکی و سرحد پار آپریشنوں میں اہم کردار ادا کرنے والے جاسوس ڈرون طیارے بائراکتارTB2 کے بارے میں بھی جریدے نے تحسین آمیز الفاظ استعمال کئے ہیں۔ جریدے نے کہا ہے کہ بائراکتار ترکی دفاعی صنعت کی کامیاب ترین پیش کش ہے۔



متعللقہ خبریں