ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

20.05.20

1421839
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت ’’صدر  ایردوان کے  ایک بڑے اسپتال کی تقریب ِافتتاح  کےد وران پیغامات‘‘

استنبول باشاق  شہر چام و سکورا  سٹی اسپتال  کو کل خدمات کے لیے کھول دیا گیا  ہے۔ تقریب سے خطاب کرنے  والے صدر  رجب طیب  ایردوان  کا کہنا تھا کہ ’’یہ مقام ہیلتھ ٹورزم میں ترکی کے ٹریڈ مارکس میں سے ایک ہو گا۔  یہ ہماری قوم اور استنبول  ہوائی اڈے سے قربت  کے باعث غیر  ملکی  مہمانوں کو بھی خدمات فراہم کرے گا۔  جس کا یہ مفہوم ہے کہ اب  استنبول ایک بین الاقوامی حفظان صحت کا مرکز  بن چکا ہے۔‘‘

روزنامہ صباح’’مشیرِ اطلاعات آلتون  کا واشنگٹن  ٹائمز میں  کالم شائع‘‘

مشیر اطلاعات فخرالدین آالتوں  نے واشنگٹن   کے لیے  ’’ترکی کی حکمتِ عملی  نے کورونا وبا  کے  پھیلاو کی شکل بدل ڈلی‘‘ کے عنوان سے ایک مقالہ  قلم بند کیا۔  انہوں نے اس میں ترکی کی کورونا وبا کے خلاف موثر جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’شعبہ صحت میں ترکی کی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے نتیجے میں  ہم نے زیادہ  سے زیادہ  انسانوں کے صحت کی خدمات سے استفادہ کر سکنے کی راہ ہموار کی  ہے۔   ترکی اپنے حفظان صحت کے نظام  کو دیگر ممالک کی طرح عام وبا کے دوران زیاددہ دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ‘‘

روزنامہ خبر ترک’’دفترِ خارجہ کی جانب سے حفتر کے خلاف رد عمل‘‘

وزارت ِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے  نے واضح کیا ہے کہ  لیبیا میں ترک مفادات کو ہدف بنانے کی صورت میں  اس کے بھاری نتائج برداشت کرنے پڑیں گے، ہم  باغی حفتر  کے عناصر کو ہدف بنانے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

روزنامہ وطن’’ ترکی اور یونان کے مابین تعاون ‘‘

وزارتِ ثقافت و سیاحت  نے کورونا وبا کے خلاف جنگ  میں معمول کی زندگی کو لوٹنے کے اقدامات اٹھانے کے  بعد ٹورزم میں سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کے ساتھ روابط میں تیزی لائے جا رہی ہے۔  وزیر ِ ثقافت و سیاحت مہمت ایرسوئے  نے یونانی ہم منصب سے ملاقات میں بحیرہ ایجین  کو ایک باحفاظت منزل کے  طور پر نمایاں بنانے  اور اس حوالے سے مشترکہ مہم  چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ سٹار’’ مرمرائے  ٹرانزٹ کی حامل پہلی برآمدات بلاک ٹرین  سکاریہ سے رخت سفر باندھ رہی ہے‘‘

ترکی میں تیار کردہ موٹر گاڑیوں کے پارچہ جات اور گھریلوں الیکڑانکس پر مشمتل مرمرائے  ٹرانزٹ کی حامل پہلی برآمدات بلا ک ٹرین سکاریہ کے ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔ صدی کے منصوبے مرمرائے کو استعمال کرتے ہوئے یورپ تک پہنچنے والی ٹرین  اناطولیہ سے یورپ تک ترسیل کرنے والی پہلی برآمد ٹرین  ہو گی۔

 


 



متعللقہ خبریں