ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

15.05.20

1418045
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

 روزنامہ حریت ’’ وزیر صحت: کورونا ٹیسٹ کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے‘‘

وزیرِ صحت فخرالدین قوجہ  کا کہنا ہے کہ ترکی کے وائرس ٹیسٹ شدہ  افراد کی تعداد 15 لاکھ  کو پار کرچکی  ہے۔  جناب قوجہ نے کل ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’’مجموعی تجزیات کی تعداد  ڈیڑھ ملین سے زائد ہے، آئی سی  یونٹ اور وینٹیلیڑ پر ہونے والے مریضوں  کی تعداد میں گراوٹ کا عمل جاری ہے۔ مجموعی طور پر شفایابی پانے والے مریضوں کی شرح 71.8 فیصد  ہے۔  ہمیں زندگی کی نئی شرائط کو اپنانا ہو گا۔  ماسک اور ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ لازم و ملزوم ہے۔

روزنام وطن ’’ترکی کی کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد جاپانی میڈیا کی توجہ  کی حامل‘‘

جاپانی نشریاتی ادارے ایف این این پرائم   نے  ترکی کی کورونا کے حوالے سے جدوجہد کو اپنی خبروں کا موضوع بنایا ہے۔  چینل نے  ترکی کو اس حوالے سے اقدامات کے اعتبار سے کامیابی ترین مملکت کے طور پر پیش کیا ہے ، جاپانی چینل کا کہنا ہے کہ ترکی میں کورونا کے علاج کا طریقہ  کار، مرحلہ وار لاک ڈاؤن، تقسیم کردہ ماسک اور عمر رسیدہ افراد کو فراہم کردہ  خوردنی اشیا کی امداد کو وسیع کوریج دی گئی ۔

روزنامہ سٹار ’’ترکی  کا ایک شاندار قدم! فاتح کا پہلا قدم‘‘

وزیرِ توانائی  و قدرتی وسائل فاتح دونمیز  کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں  اور ماہ جولائی سے بحیرہ اسود میں قومی سطح  پر ڈرلنگ سر انجام دی جائیگی ۔  فاتح نامی بحری جہاز کے ذریعے  سمندر کے اندر گافی گہرائی  تک  ڈرلنگ کی جا سکتی ہے۔

روزنامہ صباح’’ بحیرہ اسود  ک خمسی مچھلی  سے  7 لاکھ 68 ہزار ڈالر کی آمدن‘‘

مشرقی بحیرہ اسود سے سال 2019 ۔2020 کے مچھلی گیری سیزن میں ساڑھے سات لاکھ ڈالر سے زائدکی خمسی مچھلی کی برآمدات کی گئیں۔  مشرقی  بحیرہ اسود برآمدکنندگان یونین کے اعداد و شمار کے مطابق  علاقے سے یکم ستمبر 2019 سے  اور 30 اپریل کے درمیانے  عرصے پر محیط سیزن میں 5 ممالک کو 433 ٹن خمسی فروخت کی گئی۔

روزنامہ خبر ترک ’’کورینڈون ، ترکی  کو بلا کورونا    کا چھٹیوں کا پیکیج فروخت کرے گا‘‘

ڈچ  ٹور آپریٹر کورینڈور  نے ترکی سمیت  بعض مالک کے لیے  کورونا سے محفوظ چھٹیاںپیکیج نکالنے کا اعلان کیا ہے۔  یہ فر م مہمانوں کو شرائط کے مطابق تعطیلات منانے کا موقع فراہم کرے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں