اخبارات کی جھلکیاں

13.05.20

1416588
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ صباح کے مطابق،  استنبول میں زیر تعمیر بشاق شہر اسپتال  کے بارے میں جاپانی ذرائع ابلاغ نے صدر ایردوان کےے بیان کو  نمایاں جگہ دی ہے،2700 بستروں کیہ گنجائش کے حامل   اس اسپتتال کا کامپلیکس  جاپان کے فوجیتا یونیورسٹی اسپتال سے وسیع ہے  جو کہ انسداد کورونا میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 روزنامہ اسٹار   نے لکھا ہے کہ  ترک متعارفی گروپ نے مقامی طور پر تیار کردہ اشیا کے معیار کو منوانتے کےلیے میڈ ان ٹرکی کے زیر عنوان  حفظان صحت کے سازو سامان کے نمونوں کو ساٹھ کے قریحب ممالک، تاجروں،تجارتی انجمنوں ،پریس مندوبین اور سوشل میڈیا نامور استعمال کنندگان کو روانہ کیا ہے۔

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  سرطان کے علاج میں مشہور غٹیکساس  یونیورسٹی کے شعبہ ایم ڈی اینڈرسن  مرکز سرطان میں مصروف عمل  پروفیس ڈاکٹر بلند اوز پولات اور ان کی ٹیم کورونا کے خلاف جینیاتی دوا تیار کرنے کی کوشش کرے گی ۔

 روزنامہ ینی شفق  نے خبر دی ہے کہ ترک دفاعی صنعت  اسیل سان  کا شمار" ڈیفنس نیوز ٹاپ 100"  کی فہرست میں کورونا کے باعث کم متاثر ہونے والی  چوتھی کمپنی شمار کیا گیا ہے۔

 روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ  امریکی احتساب بیورو کی رپورٹ کےے مطابق اگر ترکی کو ایف 35 طیاروں کے پروگرام سے خارج کیا گیا تو یہ  طیاروں کی تیاری اور اس کی فراہمی پر مبنی پروگرام پر اثر انداز ہوگا۔


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں