اخبارات کی جھلکیاں

15.04.20

1398663
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ خبر ترک  کے مطابق ، صدر رجب طیب ایروان نے شمالی قبرص کے وزیر اعظم ارسین تاتار  کے ساتھ گزشتہ روز رابطہ کرتےہوئے  شمالی قبرص کےلیے ترکی کی حمایت  اور کورونا وائرس کے انسداد میں تعاون کی یقین دہانی کروائی،علاوہ ازیں بات چیت میں  دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بھی غور ہوا۔

 

روزنامہ صباح نے  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ  سلامتی کونسل نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینے میں دیر کر دی ہے۔گزشتہ روز  انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس منعقدہ ایک نظریاتی ادارے اٹلانٹک کونسل اور وقف برائے ترک ورثہ نامی پینل سے خطاب کے دوران کہی ۔

 

روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ  نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹڑولٹن برگ   نے  کہا کہ کورونا وبا کے انسداد کے تحت   ترکی نے پہلی بار نیٹو کے کال سینٹر  کا استعمال کرتے ہوئے برطانیہ کو ضروری امداد پہنچائی ہے۔

 

روزنامہ حریت کے مطابق ، ترکش ایئر لائنز نے کورونا کے سبب  ضروری فیصلے کرتےہوئے بیس مئی تک  تمام  بیرون ملک پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ    ترکی میں پیداواری و برآمداتی سرگرمیاں جاری ہیں، حال ہی میں   ترکی نے خشک  انجیر کی برآمدات سے ایک سو اسی ملین ڈالر کمائے۔ اعداد و شمار کے تحت، گزشتہ سال ستمبر سے اپریل تک کے عرصے میں ترکی نے  پچاس ہزار آٹھ سو بائیس ٹن  انجیر برآمد  کی ۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں