ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.04.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1392207
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.04.2020

 

***روزنامہ وطن: "ترک سائنس دانوں نے 15 سیکنڈ میں کورونا وائرس کو ہلاک  کرنے والا آلہ تیار کرلیا"

استنبول کی مالتپے یونیورسٹی  کوانٹم ریسرچ کے پروفیسر ڈاکٹر عفیف صدیقی  اور  ان کی ٹیم نے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں ایک اہم آلہ ڈیزائن کیا ہے۔  کویوڈ ۔19 وائرس کو اپنی الٹرا وایلیٹ کرنوں کا استعمال کرتے ہوئے 15 سیکنڈ میں ہلاک کرنے والے تین علیحدہ علیحدہ  آلات تیار کیے ہیں ۔   سائنسدانوں کی  یہ  ٹیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تیار کردہ  یہ  آلات صحت  کے شعبے سے منسلک افراد کی  دیکھ  بھال کے لیے پہلے استعمال کی جائے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والی گھریلو دوائیوں کی پہلی کھیپ وزارت صحت کو پہنچا دی گئی"

عبدی ابراہیم ٹرسٹ  کے  چیئرمین   نزیح  باروت نے کہا ہے کہ   کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیں وزارت صحت کو بلا معاوضہ پہنچا دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کھیپ 70 ہزار ڈبے  15  اپریل کو جبکہ اس کے بعد نئی کھیپ  جو 90 ہزار کارٹنز پر مشتمل ہوگی   تیار کرکے وزارتِ صحت کے حوالے کردی جائے گی۔

 

***روزنامہ  ینی شفق: "سپین ترکی کی مدد پر ترکی کا مشکور"

اسپین  جو کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ہوا  ہے کو ، یورپی ممالک کی جانب سے  اسپین کی  جانب سے بار بار اپیل کیے جانے کے باوجود ایک بھی  ماسک  روانہ نہیں کیا ہے  جبکہ ترکی  نے  ہمیشہ کی طرح  اسپین کی اپیل پر کان دھرتے ہوئے  طبی امداد اور طبی سازو سامان  بڑی تعداد میں روانہ  کے ہیں۔ اس سلسلے میں  ہسپانوی وزیر خارجہ Arancha Gonzalez Laya  نے ترکی کی اس  سخاوت پر حکومتِ  ترکی کا  شکریہ ادا کیا ہے۔

 

***روزنامہ  حریت : "ترک کارگو صحت مند دنیا کے لئے پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے"

ترکی کارگو اپنے جغرافیائی  حیثیت  ، مضبوط بیڑے اور مزید ترقی کرنے  کی پالیسی  کو اپناتے ہوئے  دنیا کو درکار مصنوعات پہنچانے  کا فریضہ ادا کررہا ہے۔  حالیہ چند سالوں کے دوران بڑھتی ہوئی  کارکردگی کی بدولت ترک کارگو اپنی مصنوعات خصوصا خوراک ، دواسازی اور طبی مصنوعات کو دنیا کے مختلف ممالک  کو پہنچا رہا ہے۔ ترک کارگو  نے دنیا  میں  کوویڈ ۔19 کے وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی  بڑے پیمانے پر خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک :  "ترکی کے پھلوں اور سبزیوں کی طلب میں اضافہ "

مرسین، حطائے اور ادانہ  میں  تازہ پھل اور سبزیوں کی پیداوار کی بدو لت  ترکی کی  سبزیوں اور پھلوں کی  برآمدات  میں  جنوری سے مارچ  تک کے عرصے میں 2020 بے حد اضافہ ہوا ہے اور ان سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات سے 335 ملین 352 ہزار 103 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی ہےجو گزشتہ سال  کے اسی عرصے کے دوران  25٫29 فیصد زاہد ہے۔  



متعللقہ خبریں