اخبارات کی جھلکیاں

01.04.20

1389002
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ اسٹار  کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے  جس میں کورونا وائرس کے خلاف عالمی کوششوں مین تعاون  کا اظہار کیا گیا۔

 روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  وزارت صحت اور ترک ہلال احمر نے ترک جامعات کے اشتراک سے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے  مریضوں  کے خون کا پلازما نازک حالت کے مریضوں کے علاج میں استعمال کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

روزنامہ صباح  نے خبر دی ہے کہ  نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ  نے تنظیم  کے سیاسی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بعض عاقل افراد کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے  جس میں نیٹو کے نائب سیکریٹری جنرل کے عہدے کےلیے ترک سفیر تاجان الدم کا نام تجویزکیا ہے۔

 روزنامہ وطن کا  لکھنا ہے کہ  ترک وزارت تعلیم کے کورونا وائرس  کے خلاف تحقیق کے نتیجے میں  الترا سونک ماسک بنانے کی ایک خود کار مشین تیار کر لی ہے۔

روزنامہ ینی شفق کےمطابق، بائے کار دفاعی ٹیکنک کے جنرل مینیجر سلجوک بائراکتر نے بتایا ہے کہ  ترکی میں پہلا وینٹیلیتر نظام بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں