ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.03.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.03.20

1384170
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 24.03.20

*** روزنامہ خبر ترک: "جس باہمی اتحاد و اخوّت کا ترکی میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے وہ بے مثال ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ ترکی کورونا وائرس کے خلاف جو جدوجہد کر رہا ہے وہ باقی دنیا سے بہت مختلف ہے۔ ہم بحثیت ملت جس اتحاد و اخوت کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ بے مثال ہے۔ کھوجا نے کہا ہے کہ ترکی نے عقل سلیم کی حامل پالیسی کو اپنایا ہے اور ہم سماجی نفسیات کے بارے میں بہت محتاط ہیں۔ خطرے کا حلقہ تنگ کر دیا گیا ہے۔ ہمارے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اور آنے والے دنوں میں ہم صحت مند ہو کر ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے مریضوں کا اعلان کریں گے۔

 

***روزنامہ صباح: " آئیے کچھ دنوں کے لئے مختلف روّیہ اپنائیں" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے وائرس سے متعلق نوجوانوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "زندگی حرکت کا نام ہے لیکن آئیے کچھ دنوں کے لئے ہم ایک مختلف موڈ اختیار کر لیں کیونکہ اس وقت آزادی گھر میں رہنے میں ہے۔ گھروں میں رہئیے۔ زندگی گھروں میں سما سکتی ہے"۔

 

*** روزنامہ حریت: "ترکی آنے والے سیاح واپس جانے سے انکاری" کی سرخی سے شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد ممالک نے سیاحت پر پابندیاں لگا دی ہیں جس کی وجہ سے ٹوئرازم سیکٹر بند ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ترکی کے سیاحتی ایجنٹوں کے مطابق ترکی میں حالات دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہت بہتر ہونے کی وجہ سے آنے والے سیاح واپس جانا نہیں چاہتے۔

 

*** روزنامہ وطن: "مارچ میں صارف کے اعتماد کے انڈیکس میں اضافہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ماہِ مارچ میں گذشتہ ماہ کے مقابلے میں صارف کے اعتماد کے انڈیکس میں 1.7فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فروری میں 57.3 فیصد اعتماد انڈیکس مارچ میں 58.2 فیصد ہو گیا ہے۔آئندہ 12 ماہ کے لئے فی گھر مادی حالت کی توقع فروری میں 76.8 فیصد کے مقابلے میں مارچ میں 2.3فیصد اضافے کے بعد 78.6 فیصد ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں